کھیل

 فاسٹ باؤلرحارث رؤف نے ٹی 20 میں 100 تیز ترین وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی فاسٹ باؤلر  حارث رؤف ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 100 وکٹس لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 ماہ قبل پر جون 11 2024، 9:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 فاسٹ باؤلرحارث رؤف  نے ٹی 20 میں 100 تیز ترین  وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

 فاسٹ باؤلرحارث رؤف کا ٹی ٹوینٹی میں 100 تیز ترین وکٹس  لینے کا ریکارڈ قائم 

پاکستانی فاسٹ باؤلر  حارث رؤف ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 100 وکٹس لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔
 حالیہ جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان بمقابلہ کینیڈا کے میچ میں حارث رؤف نے 2 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ حارث رؤف نے 71 میچوں میں کارکردگی دکھا کر یہ ریکارڈ حاصل کیا۔ 
مجموعی طور پر حارث رؤف یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بالر ہیں۔  حارث رؤف سے قبل افغانستان کے راشد خان 53 میچوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، جبکہ سری لنکا کے وانندو حاسرنگا 63 میچوں میں 100 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ 
تیس سالہ پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف 100 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بالر بن گئے ہیں ۔ اس سے قبل شاداب خان ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔