جی این این سوشل

کھیل

بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا

نیدرلینڈز اور بنگلادیش ایونٹ میں اپنا آج تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلادیش  نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں بنگلادیش نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن میں گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ تنزید حسن 35، محموداللہ  25 ، توحید 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور میکرین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیدرلینڈز اور بنگلادیش ایونٹ میں اپنا آج تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔  

کھیل

رکی پونٹنگ کا ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ 

رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے یہ تمام کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کی پوزیشن میں آئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رکی پونٹنگ کا ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ 

کی پونٹنگ نے  ساؤتھ افریقہ کو اپنی ٹیم میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ 

سابق آسٹریلوی کپتان اور کوچ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ڈیجیٹل ڈیلی شو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ٹیمیں ایک بڑے ایونٹ کے بڑے میچ کو محض کھیل برائے کھیل لیتی ہیں، جو کہ ایک اچھی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑے میچ کو ایک بڑا میچ سمجھ کر ہی کھیلنا چاہیے۔ 
رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے یہ تمام کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کی پوزیشن میں آئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ یہ اپنے موجودہ وقت سے بھر پور لطف اندوز ہوں ، مگر یہ خیال رہے کہ اب فائنل میچ میں جو بھی کریں، اسے اسی عزم اور لگن کے ساتھ انجام دیں، جس عزم کا مظاہرہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران کیا ہے۔ 
آئی سی سی ورلڈ کپ کی سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے والے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کو نصیحت کی کہ ساؤتھ افریقہ کی موجودہ ٹیم ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم ہے، لہٰذا انہیں ٹیم کے اندر کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔

ساؤتھ افریقہ کو اب محض مقابلے کے دن بحثیت ٹیم اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے خود کو ناقابل شکست ثابت کرنا ہے۔ اگریہ ایسا کرنے میی کامیاب ہو جاتے ہیں، تو انہیں فائنل میں شکست دینا ناممکن ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

مہم کے تحت خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعہ کو بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔

خیبر پختونخوا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم یکم جولائی سے 5 جولائی تک جاری رہے گی۔

مہم کے تحت خیبرپختونخوا کے 6  اضلاع صوابی، سوات، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان لوئر اور جنوبی وزیرستان اپر میں انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسی طرح یہ مہم پانچ اضلاع کی مخصوص یونین کونسلوں میں بھی چلائی جائے گی جن میں ڈی آئی کی 22 یونین کونسلیں شامل ہیں۔مہم کے تحت مجموعی طور پر 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس مقصد کے لیے تقریباً 9,921 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تقریباً 15,000 سیکیورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ اس سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم نے ملک اور خیبرپختونخوا کو پولیو فری بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ بھی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کی گولیاں پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

صوبے کو پولیو وائرس سے نجات دلانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔ فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، والدین گھر گھر پولیو کے کاموں میں بھرپور تعاون کریں، وزیراعلیٰ نے ریمارکس دیئے۔

انہوں نے پولیو ورکرز اور فورسز اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی خود نگرانی کرونگا، وزیراعظم

ملکی معیشت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کلیدی کردار ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر میں جاری اصلاحات کی خود نگرانی کرونگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا۔ملکی معیشت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ایپلٹ ٹریبونلز ان لینڈ ریونیو کے قیام کے حوالے سے کام کا آغاز ہو چکا ہے، ان ٹریبونلز میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے شفاف تحریری امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں ایف بی آر کا کلیدی کردار ہے، ہمیں مل جل کر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہے، ایف بی آر کے مختلف عدالتوں اور ٹریبونلز میں زیر التوا کیسز کے حوالے سے بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور محصولات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت خود کروں گا، ٹیکس سے متعلق مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے ان لینڈ ریونیو ایپلٹ ٹریبونلز کیساتھ کسٹمز ایپلٹ ٹریبونلز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کیلئے اعزاز دینے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll