عدت نکاح کیس، اگر زندہ رہا تو 10 دن میں اپیلوں پر فیصلہ کر دوں گا،جج افضل مجوکا
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج افضل مجوکا نے دوران عدت نکاح کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں اپیلوں پر فیصلہ کروں گا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا کی معطلی کی درخواستوں پر جج افضل مجوکا نے سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری اور عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کر تے ہوئے استدعا کی کہ ڈائریکشن آچکی ہے، کل کے لیے رکھ لیں۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو 10 دن میں فیصلہ کر دوں گا، کل ممکن نہیں ہے۔ بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہوئی ہیں، اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا۔
عثمان ریاض ایڈووکیٹ نے پھر استدعا کی کہ کل کے لیے سماعت رکھ لیں، نوٹس ریکارڈ کا حصہ ہو جائیں گے۔ جس پر جج افضل مجوکا نے کہا کہ آج کی سماعت کا آرڈر لکھ رہا ہوں، اس میں نوٹس سے بڑا کچھ ہوگا۔
جس کے بعد عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سزا معطلی اور جلد سماعت کی اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ خاور مانیکا اور ان کے وکیل کو 21 جون کو عدالت پیش ہوں، دیگر صورت میں ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کردیا جائے گا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 7 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 12 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 12 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 9 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 12 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 10 hours ago



