جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.2تھی اور زلزلے کا مرکز سبی سے 177کلو میٹر شمال مشرق میں تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوہلو، بارکھان، فورٹ منرو اور ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.2تھی اور زلزلے کا مرکز سبی سے 177کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کی گہرائی 149 کلو میٹر تھی۔

واضح رہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اس زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں کافی خوف وحراس پایا گیا ہےاور لوگ کلمہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

پاکستان

چوہدری پرویز الٰہی کا ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کا کرارا جواب

ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہوں گا، پرویز الٰہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چوہدری پرویز الٰہی کا ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کا کرارا جواب

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے ڈھیل اور ڈیل کا طعنہ دینے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔

ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الٰہی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والے سن لیں سوا سال جیل میں رہا ہوں جہاں گرنے سے میری پانچ پسلیاں بھی ٹوٹیں، اللہ تعالیٰ نے میری جان کسی مقصد کیلئے بچائی ۔

انہوں نے کہا کہ نہ بانی پی ٹی آئی اورنہ میں پیچھے ہٹوں گا، ہم جیل میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے ہیں وہ باتیں جلد رنگ لائیں گی، تحریک انصاف جلد اقتدار میں آئے گی۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا لوگ اسمبلی توڑنے کی بات کرتے ہیں اس میں بھی اللہ نے خیر رکھی تھی، میری پوزیشن واضع ہے اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری نہ کسی سے کوئی ڈیل ہوئی نہ ہی مذاکرات، کیمپ جیل لاہور میں چوہدری شجاعت اور ان کی فیملی ملنے آتے رہے، اگر ڈیل کرنی ہوتی تو میں تب ہی کر لیتا، اس وقت بھی محسن نقوی خوامخواہ کا کرتا دھرتا بنا ہوا تھا۔

پی ٹی آئی کے صدر کا کہنا تھا ق لیگ کے کسی رہنما سے میری کوئی بات یا میٹنگ نہیں ہوئی، یہ ہر جگہ غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے گجرات کا مینڈیٹ چوری کیا پہلے وہ واپس کریں پھر بات ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا مد مقابل بھارت ، میچ میں بارش کا امکان

اس سے پہلے نارتھ سائونڈ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ڈی ایس ایل طریقہ کار کے تحت تین وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آسٹریلیا مد مقابل بھارت ، میچ میں بارش کا  امکان

آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے سُپر۔ ایٹ مرحلے میں آج گروس آئلیٹ میں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

اس سے پہلے نارتھ سائونڈ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ڈی ایس ایل طریقہ کار کے تحت تین وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

گزشتہ رات ایک اور میچ میں برج ٹائون میں انگلینڈ نے امریکہ کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج بھارت اور آسٹریلیا کے اہم ترین میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو آسٹریلیا باہر ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وکی لیکس کے بانی کی امریکہ سے ڈیل ، ضمانت پر رہائی مل گئی

امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وکی لیکس کے بانی کی امریکہ سے ڈیل ، ضمانت پر رہائی مل گئی

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو آزادی مل گئی، جولیان اسانج بیلمارش جیل میں قید تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو لندن کی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی دیدی ہے جس کے بعد وہ برطانیہ سے روانہ ہوگئے، اسانج نے رہائی کے بدلے امریکی محکمہ انصاف سے اعتراف جرم پر آمادگی کی ڈیل کرلی ہے۔

امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی، جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔

جولیان اسانج کی رہائی سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وکی لیکس کا کہنا تھا کہ اسانج کی رہائی پریس کی آزادی کیلئے کام کرنے والے لوگوں، مختلف ممالک کے سیاسی رہنماؤں سمیت قانون دانوں اور اقوام متحدہ کی مہم کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ جولین اسانج پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 اور 2011 میں ہزاروں امریکی خفیہ دستاویزات کو شائع کیا جو ’وکی لیکس فائل‘ کے نام سے مشہور ہوئے اور ان فائلز کے ذریعے عراق اور افغانستان جنگ کے بارے میں اہم معلومات تھیں جس سے کئی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

بانی وکی لیکس گزشتہ 5 برس سے برطانیہ کی جیل میں قید تھے اور وہ امریکا حوالگی کے خلاف قانونی جنگ لڑرہے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll