جی این این سوشل

تجارت

سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

وفاقی بجٹ میں حکومت نے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

وفاقی بجٹ میں حکومت نے سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی متوقع ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے یہ ایک بڑا ریلیف ہو گا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز  اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں تاکہ درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے۔

خیال رہے کہ رواں سال ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب رعایت کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔ سولر پینل کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت سولر پینل کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی جبکہ حکومت کی جانب رعایت کی صورت میں قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی آسکتی ہے۔

پاکستان

عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتا ہوں، گورنر خیبر پختونخواہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتا ہوں، گورنر خیبر پختونخواہ

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتا ہوں۔


گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی پشاور میں اے این پی کے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ گورنر نے اے این پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی و سیاسی معاملات  پر بات چیت کی گئی۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، بہتر ہوتا کہ آپریشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جاتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف کی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت کی تحسین

انہوں نے صحت ، ماحولیاتی تبدیلی سے بچائو اور پولیو کے خاتمے سے متعلق بھی حکومتی کاوشیں اجاگر کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف کی معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے میں گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت کی تحسین

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے اور ڈیجیٹلائزیشن میں حکومتی اقدامات کی معاونت پر گیٹس فاونڈیشن کو سراہا ہے ۔

پیر کے روز اسلام آباد میں گیٹس فاونڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے معاشی استحکام کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے صحت ، ماحولیاتی تبدیلی سے بچائو اور پولیو کے خاتمے سے متعلق بھی حکومتی کاوشیں اجاگر کیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے گورننس میں بہتری آئے گی اور حکومت زیادہ وسائل لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرسکے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اورگیٹس فائونڈیشن کے مقاصد ایک ہیں جن میں صنفی تفاوت کا خاتمہ ، صحت کی سہولیات بڑھانا اور غذائی تحفظ شامل ہیں۔بل گیٹس نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کی مسلسل جذبے اور ذاتی دلچسپی پران کا شکریہ اداکیا ۔بل گیٹس نے اس بات کو اجاگر کیاکہ ملک بھر میں پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ڈیٹا سائنس TOOPS اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کتنے اہم ذرائع ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان سلپ

نور شیر پاکستان سے کینیڈا ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پرتعینات 16 رکنی فضائی میزبانوں کی ٹیم میں شا مل تھا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان سلپ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوگیا، چند ماہ کےد وران ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 14فضائی میزبان سلپ ہوچکے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ٹورنٹو سیکٹر پر فضائی میزبانوں کے مبینہ لاپتا ہونے کا سلسلہ نہیں تھم سکا۔ ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو پہنچ کر مبینہ طور سے لاپتا ہوگیا۔ نور شیر پاکستان سے کینیڈا ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پرتعینات 16 رکنی فضائی میزبانوں کی ٹیم میں شا مل تھا ۔

نور شیر کے لاپتا ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا، جس کے بعد موجودہ فضائی میزبان سمیت پی آئی اے کے ٹورنٹو میں لاپتا مرد و خواتین فضائی میزبانوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ لاپتا فضائی میزبانوں نے کینیڈا میں مبینہ اسائلم کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرائے جاتے ہیں تاہم یہ اقدام بھی فضائی میزبانوں کو سلپ ہوجانے سے روکنے میں کارگر ثابت نہ ہوسکا۔

یاد رہے کہ چند ماہ کےد وران ٹورنٹو پروازوں پر تعینات 14 فضائی میزبان سلپ ہوچکےہیں۔ ٹورنٹو پرواز پر تعینات پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ہوٹل چھوڑ کرغائب ہوگیاتھا، 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لیے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll