جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے نیدر لینڈ کو 83 رنز سے ہرا دیا

نیدرلینڈز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس پر سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 201 رنز بنائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے نیدر لینڈ کو 83 رنز سے ہرا دیا
ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے نیدر لینڈ کو 83 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے ہرا دیا۔

نیدرلینڈز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس پر سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔

بعدازاں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم 16.4 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکا ہے اور اس کے لیے آج کا میچ محض رسمی کارروائی تھا۔

یاد رہے کہ اس گروپ سے جنوبی افریقا اور بنگلادیش نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر  بھی موجود تھے  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی  پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  ملاقات میں آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ایونٹس پر تبادلہ خیال کیاگیا،  چیئرمین   پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ حکام سے مستقبل میں پی سی بی کے اقدامات پر بھی بریفنگ لی۔ 

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، رکن سلیکشن کمیٹی بلال افضل اور عامر میر سمیت دیگر  بھی موجود تھے  ۔    

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll