Advertisement

ملک بھر میں شدید گرمی، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں

جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر حصے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 17th 2024, 11:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں شدید گرمی، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں

 محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

ملک بھر میں دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49 سینٹی گریڈ ، لاہور 45، اسلام آباد 44، پشاور 43، کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔

جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر حصے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں جنوب مغرب سے 20 سے 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

Advertisement