واقع ایران کے شمالی شہر رشت میں گائم نامی نجی ہسپتال میں پیش آیا

شائع شدہ 2 years ago پر Jun 18th 2024, 8:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

ایران کے شمالی شہر رشت کے ہسپتال میں آگ لگنے کے باعث 9 مریض جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق گائم نامی نجی ہسپتال میں آگ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے لگی ،طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
رشت میں واقع گیلان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے صدر محمد تاگی اشوبی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آگ لگنے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
انہوں نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مرنے والے زیادہ تر مریض ہیں، انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ہسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے، آگ لگنے کے وقت 142 مریض موجود تھے۔
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- an hour ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- an hour ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- an hour ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 4 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 7 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- a day ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 4 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات



