جی این این سوشل

علاقائی

مریم نواز سے سپین کے سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

ہسپانوی سفیر نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مریم نواز سے سپین کے سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
مریم نواز سے سپین کے سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپین کے سفیر ہوزے انتونیو ڈی اوری (Josè Antonio de Ory) اور اعزازی قونصل برائے اسپین جلال صلاح الدین نے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب اور سپین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کاوشوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروبار کی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پائیدار حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ہسپانوی سفیر نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سپین کے تجارتی حجم میں اضافے کا رجحان خوش آئند ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپین کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سپین کے تجارتی حجم میں اضافے کا رجحان خوش آئند ہے، پنجاب حکومت سپین کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں مزید اضافے کی خواہشمند ہے۔

پاکستان

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت  نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے جب کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کل لاؤ لشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، ان کی نجی فورس نے کانچ کے ٹکڑے مارے جس سے 25 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، جلسےکی آڑمیں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے، اگر قانون ہاتھ میں کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ حالات خرابی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور پر عائد ہوگی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کوبھی احتجاج کے نام پرسڑکیں اور چوراہے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی احتجاج، عمران خان  اور  علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں رہنمائوں اور کارکنوں مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ٹائر و کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا، گرفتار ہونے والوں میں خلیل، عمران، صداقت، یٰسین اور طاہر شامل ہیں، ملزم طاہر کے قبضے سے پولیس نے پٹرول کی بوتل بھی برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ آر اے بازار میں مقدمات درج کئے گئے۔

مقدمے میں سمابیہ طاہر، ایم پی اے اسد عباس، اعجاز خان، عامر مغل سمیت 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان میں نجی گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد مزدور اغواء

موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کرکے مشینری کو نذر آتش کر دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان  میں نجی  گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد  مزدور اغواء

بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے۔

پولیس کے مطابق  موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔

لیویز اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئی۔ نامعلوم افراد نے گزشتہ شب نجی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا ۔ مشینری کو آگ لگائی اور مزدوروں کو یرغمال بناکر ساتھ لے گئے۔

حکام کے مطابق لیویز اورضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں تحصیل درگ کی جانب روانہ کردی گئی، نجی کمپنی کی مشینری کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے نذرآتش کردیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جو مکان کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll