جی این این سوشل

تجارت

گھریلو اور کمرشل بجلی کے صارفین کیلئے فکسڈچارجز عائد

نیپرا نے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرادیے جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گھریلو اور کمرشل بجلی کے صارفین کیلئے فکسڈچارجز عائد
گھریلو اور کمرشل بجلی کے صارفین کیلئے فکسڈچارجز عائد

 گھریلو بجلی کے صارفین پر 200 سے 1000 روپے ماہانہ فکس چارجز عائد کر دیے گئے ہیں، کمرشل صارفین پر فکس چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نئے نرخ متعارف کرادیے ہیں جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔رہائشی صارفین کے بجلی کے بلوں میں 200-1000 روپے کے پانچ ماہانہ چارجز استعمال کیے جانے والے ماہانہ یونٹس کے حساب سے مقرر کیے گئے ہیں۔ اور اسے کمرشل کے لیے 300 فیصد اور صنعتی صارفین کے لیے 355 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں(ڈسکوز)کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ماہانہ 301-400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی 2024 سے ماہانہ 200 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے اور 401-500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے ادا کریں گے۔ 501-600 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

601-700 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین 800 روپے ماہانہ ادا کریں گے اور 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے تاہم 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین اب موجودہ 500 روپے سے 2000 روپے ادا کریں گے جس میں 300 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین جو بی ون کیٹیگری میں آتے ہیں وہ 1000 روپے ادا کریں گے تاہم بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک کے فکسڈ چارجز میں 300 فیصد اضافہ دیکھیں گے کیونکہ وہ اب 500 روپے ماہانہ مقررہ چارجز کے بجائے 2000 روپے ادا کریں گے۔

5 ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 460 روپے ماہانہ سے 335 فیصد اضافے کے ساتھ 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔ تمام بوجھ استعمال کرنے والے بی 4 کیٹیگری کے صارفین بھی مقررہ چارجز میں 355 اضافے کا تجربہ کریں گے کیونکہ اب وہ موجودہ 440 روپے سے 2000 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

اس وقت بجلی کے یونٹ کی کل لاگت 72 فیصد فکسڈ چارجز اور 28 فیصد متغیر چارجز پر مشتمل ہے۔ اب بھی، ریونیو کی جانب ، فکسڈ چارجز صرف 2 فیصد ہیں اور متغیر چارجز 98 فیصد ہیں۔ حکام نے کہا کہ متعلقہ حکام نے بجلی کے ٹیرف میں لاگت اور محصول کے ڈھانچے کے درمیان غلط مماثلت پائی ہے۔

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

رش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروںمیں ہونے والے ہلکی اور تیز بارش سے موسم قدر خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے۔

آج لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، اور رات کے وقت ہلکی اور تیز بارش کے امکانات بھی ہیں۔ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کل لاہور سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سے پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی، 16 شہید

اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی، 16 شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں قائم اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نصیرات کیمپ میں قائم اسکول پر حملے کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حملہ حماس کے جنگجوؤں کی موجوگی کی اطلاع  پر کیا گیا جو اس جگہ کو  اسرائیلی فوجیوں کے خلاف منصوبہ بندی اور حملوں کے لیے ایک خفیہ ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے بیان کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج نے کےٹو بیس کیمپ سے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا

فلائٹ میں تاخیر کے باعث کوہ پیما ثمینہ بیگ کو کےٹو بیس کیمپ سےاسکولی کے مقام تک صبح 10 بجے بذریعہ سٹرک گھوڑے پر لایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج نے کےٹو بیس کیمپ سے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو  کرلیا

پاک فوج نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی  کےٹو پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ بین الاقوامی سطح کی کے ٹو مہم کا حصہ تھیں، جہاں وہ پاکستان اور اٹلی کے کوہ پیماؤں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ تھیں۔ 
5 جولائی 2024 کو دوران مہم پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو اپنی صحت کی شدید خرابی کے باعث مہم سے مجبورا الگ ہونا پڑا۔ 
پاک فوج نے کےٹو بیس کیمپ میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ثمینہ بیگ کو بگڑتی حالت کے سبب کے ٹو کیمپ سے ریسکیو کر لیا۔ 
پاک فوج کی فلائٹ اڑان کے لیے تیار تھی مگر خراب موسم کے باعث روانہ نہ ہو سکی۔ 
فلائٹ میں تاخیر کے باعث کوہ پیما ثمینہ بیگ کو کےٹو بیس کیمپ سےاسکولی کے مقام تک صبح 10 بجے بذریعہ سٹرک گھوڑے پر لایا گیا ۔ اونچائی کم ہونے کی بدولت ثمینہ بیگ کی حالت میں بہتری آئی۔ 
پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز کی ٹیم  بھی اسکردو سی ایم ایچ میں موجود ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم کوہ پیما ثمینہ بیگ کی صحت کا جائزہ لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کی اسکردو سے مزید منتقلی کا فیصلہ ان کی صحت کے پیش نظر کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll