وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے زیادہ تر حجاج کرام سیاحتی ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور اپنے اپنے ملکوں کے لیے متعین سعودی حج پروٹوکول کا حصہ نہیں تھے


حج کے دوران 49 عازمین حج کی اموات کے باعث تیونس کے صدر نے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ داریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تیونس کے صدارتی ہاؤس سے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
اس سے قبل تیونس کی وزارت خارجہ نے 3 تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی ، دوسری جانب تیونس کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اموات کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے زیادہ تر حجاج کرام سیاحتی ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور اپنے اپنے ملکوں کے لیے متعین سعودی حج پروٹوکول کا حصہ نہیں تھے۔
سعودی عرب کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 18 لاکھ حجاج نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ ان میں سے 16 لاکھ کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ، چار افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

معروف گلوکارہ نصیبو لال اور خاوند کے درمیان صلح ہو گئی ، ایف آئی آر واپس لے لی گئی
- 2 گھنٹے قبل

حکومت معاشرے کے غریب طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اطلاعات
- ایک گھنٹہ قبل

15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- 4 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- ایک گھنٹہ قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں کارروائیاں ، 2 جوان شہید ، 9 دہشت گرد جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

گرین لائن بی آرٹی میں ہزاروں مسافر سفر کریں گے ، شرجیل میمن
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنےکیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کر ے گا:منیر اکرم
- 5 گھنٹے قبل