اسرائیلی پارلیمنٹ میں تو سارے چوہے بیٹھے ہوئے ہیں ہم ان کو کس طرح اپنے بچوں کے مستقبل کی حفاظت کی ذمہ داری دے سکتے ہیں،شرکاء


اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزار وںافراد کاہفتہ وار احتجاج کی مہم اس ہفتے کو بھی جاری رہا۔ ہفتے کے روز کی تل ابیب میں احتجاجی ریلی میں دسیوں ہزار اسرائیلی شریک ہوئے۔
ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں اسرائیلی جھنڈے زبانوں پر نئے انتخابات کرانے کے لیے زور دار نعرے تھے۔ ریلی کے منتظمین کے مطابق ریلی میں ڈیڑھ لاکھ کی تعداد میں اسرائیلی شریک رہے۔
تل ابیب میں نکالی گئی اس ریلی کے یہ ہزاروں شرکاء اس امر پر بھی غصے میں تھے کہ اس قدر طویل جنگ کے باوجود نیتن یاہو حکومت یرغمالیوں کو واپس لانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ نیتن یاہو حکومت کی جگہ نئی منتخب حکومت کو لانے کے لیے جاری احتجاج کو اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جنگ کو غیر ضروری طوالت دینے کے پیچھے سیاسی بقا کے معاملے کی نشاندہی امریکی صدر جوبائیڈن بھی کر چکے ہیں اور کھل کر اسرائیلی وزیر اعظم کا نام بھی لے چکے ہیں۔
ہفتے کے روز سامنے آنے والی تل ابیب میں احتجاجی ریلی کے شرکاء اسی سبب نیتن یاہو کو پرائم منسٹر کے بجائے کرائم منسٹر کے نام سے کتبے لکھ کر لائے تھے۔ کتبوں پر جنگ روکو ، جنگ ختم کرو کے نعرے بھی درج تھے۔
ریلی میں شریک ایک شخص نے کہا میں اس لیے ریلی میں شریک ہوں کہ میں اپنے پوتے کے اسرائیل میں مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ ہوں، اگر ہم نے اس خوفناک حکومت سے نجات نہ پائی تو ہماری اگلی نسل کا یہاں کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔اسرائیلی پارلیمنٹ میں تو سارے چوہے بیٹھے ہوئے ہیں ہم ان کو کس طرح اپنے بچوں کے مستقبل کی حفاظت کی ذمہ داری دے سکتے ہیں۔
کئی احتجاجی شرکاء نے اسرائیلی شہر کے ڈیمو کریسی سکوائر پر زمین پر لیٹ کر احتجاج کیا اور کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت کے ہوتے ہوئے ملک میں جمہوریت کی موت ہو چکی ہے۔
دوسری جانب ریلی کے شرکاء سے اسرائیلی خفیہ ادارے شین بیٹ کے سابق سربراہ یوول ڈسکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو ملک کا بد ترین وزیراعظم ہے۔ ریلی کے شرکاء کی اکثریت جنگ کی طوالت سے تنگ تھی اور سمجھ رہی تھی کہ نیتن یاہو اور اس کے انتہا پسند اتحادی صرف اپنی سیاست کے لیے جنگ کو لمبا کر رہے ہیں۔ مگر اس سے اسرائیل کا نقصان ہو رہا ہے۔
واضح رہے ہفتے کے روز کی تل ابیب کی اس احتجاجی ریلی کے شرکاء کے سات اکتوبر سے اب تک سب سے زیادہ تھے اور یہ ریلی سب سے بڑی تھی۔

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 15 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 15 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 17 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 19 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 17 hours ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago


