مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کو برقرار رکھنے میں بھارت نے اسرائیل کو جدید ہرمیس 900 ڈرون کے ساتھ دیگر اسلحہ اور ہتھیار فراہم کیے


بھارت کی جانب سے غزہ پر نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی جاری ہے ۔ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑایک بارپھر بے نقاب ہوگیا۔
غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشتگردی جاری ہے ، غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سب سے بڑا حامی بھارت ہے جو کہ مودی کی مسلمان دشمنی کا ثبوت ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی کی جانب سے اسرائیل کو بڑی تعداد میں اسلحہ کی فراہمی جاری ہے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کو برقرار رکھنے میں بھارت نے اسرائیل کو جدید ہرمیس 900 ڈرون کے ساتھ دیگر اسلحہ اور ہتھیار فراہم کیے۔
بھارت میں اسرائیل کے سابق سفیر ڈینئیل کارمون نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 1999 میں کارگل جنگ کے دوران پاکستان کے خلاف بھارت کو ہتھیار فراہم کرکے اس کی مدد کی تھی اور اب نئی دہلی غزہ میں جاری اسرائیلی پیش قدمی میں مدد کررہا ہے۔
سابق اسرائیلی سفیر کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارت کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر 27 ٹن دھماکہ خیز مواد سے لیس مال بردار جہاز بھارت سے اسرائیلی بندرگاہ پہنچنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔
ڈینیئل کارمون نے کہا کہ اسرائیل ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیں ہمیشہ یاد رکھتا ہے کارگل جنگ کے دوران اسرائیل ان کے ساتھ تھا ۔ بھارتی اس بات کو نہیں بھولتے اور (غزہ میں اسرائیلی جارحیت) میں احسان چکا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سفیر ڈینئیل کارمون 2014 سے 2018 تک بھارت میں اسرائیل کے سفیر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران اسرائیل نے گائیڈڈ گولہ بارود اور ڈرون سمیت فوجی سامان اور سامان فراہم کیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل کو یہ ڈرون فراہم کرنے کیلئے مودی سرکار اور دیگر اعلیٰ حکام نے خصوصی طور پر منظوری دی۔
اس سے قبل بھی 8 جون کو فلسطین میں قائم اقوام متحدہ کے نصیرت میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ بمباری کی، اسرائیل کی جانب سے "میڈ ان انڈیا" لیبل کے بھارتی ساختہ میزائل کی بمباری کے نتیجے میں 40 معصوم فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں بھارتی فیکٹری نے اسرائیل کے لئے غزہ کے خلاف جنگ میں خصوصی 20 ڈرونز تیار کئے، بھارتی فیکٹری اڈانی گروپ اور اسرائیلی دفاعی کمپنی ایلبٹ سسٹمز کی جانب سے قائم کی گئی ، جو کہ اسرائیل سے باہر ایسے ڈرون تیار کرنے والی دنیا کی پہلی فیکٹری ہے۔
رواں سال بھی اڈانی گروپ کے ڈرون بھارت سے اسرائیل بھیجے گئے تھے، جو غزہ میں نہتے مسلمانوں پر استعمال کیے گئے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق جنوری 2024 میں بھارتی دفاعی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد فراہم کیا گیا، فلسطین کے خلاف جنگ کے آغاز سے ہی بھارت نے اسرائیل کو شیلز اور ہتھیار فراہم کیے۔
7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں 37 ہزار سے زائد افراد شہید جبکہ 86 ہزار سے زائد زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی شہادت میں اسرائیل کے ساتھ بھارت نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ، فلسطین میں بھارتی میزائلوں کا استعمال واضح کرتا ہے کہ انتہا پسند مودی، بھارت سے باہر بھی مسلمانوں پر حملے کروا کر اپنے یہودی آقاؤں کی مکمل تائید کر رہا ہے۔
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 منٹ قبل
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی
- ایک دن قبل
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی
- ایک دن قبل
لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
- 2 دن قبل

شدید سردی کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ، تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟
- 39 منٹ قبل

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
- ایک منٹ قبل

خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر 2 کارروائیاں، 11 خوارجی جہنم واصل
- 24 منٹ قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان
- 9 منٹ قبل

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- 2 دن قبل













