27 جون سے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور کئی مقامات پر تیز بارش ہونے کا بھی امکان ہے


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جولائی کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔27 جون سے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور کئی مقامات پر تیز بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
26 جون سے 30 جون کے دوران بہاولپور، لودھراں، مظفرگڑھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 28 جون سے یکم جولائی تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جون سے یکم جولائی کے دوران خیبر پختونخوا، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 26 جون سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
28 سے 30 جون تک تیز بارش کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ آندھی چلنے کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 9 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 13 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 7 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 11 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 12 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 13 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 9 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 11 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 12 گھنٹے قبل