توہین عدالت کیس، سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی
نیت غلط نہیں تھی مگر شاید پریس کانفرنس سے غلط پیغام چلا گیا ہو، فیصل واوڈا


توہین عدالت کیس، سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کروا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں، نیت غلط نہیں تھی مگر شاید پریس کانفرنس سے غلط پیغام چلا گیا ہو، قرآنی تعلیمات کی روشنی میں احساس ہوا اپنے کئے پر افسوس کا اظہار کرنے میں حرج نہیں۔
فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے، توہین عدالت کا نوٹس واپس کیا جائے۔ حال ہی میں چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کو اپنی غطلیاں تسلیم کرنی چاہیئے۔
یاد رہے کہ 4 جون کو فیصل واوڈا نے اپنے پہلے جواب میں توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی نہیں مانگی تھی۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں بلکہ مقصد ملک کی بہتری تھا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کو عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم بھی دیا تھا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس عرفان سعادت خان اورجسٹس نعیم اخترافغان بینچ میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 19آزادی اظہار رائے دیتاہےلیکن توہین عدالت نہ کرنے کی قدغن موجودہے، بادی النظر میں فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس توہین عدالت ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور فیصل واوڈا سے 2ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال اپنے بیانات کی وضاحت کریں۔

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 4 گھنٹے قبل

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 4 گھنٹے قبل

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 17 منٹ قبل

مہلک کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک اور شخص متاثر
- 2 گھنٹے قبل