جی این این سوشل

جرم

بنوں: پولیس گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکہ

دھماکہ خیزموادسڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکہ میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے جبکہ گاڑی کوجزوی نقصان پہنچا، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنوں: پولیس گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکہ
بنوں: پولیس گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکہ

بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے،دھماکہ میں 1 بچے کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکہ خیزموادسڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکہ میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے جبکہ گاڑی کوجزوی نقصان پہنچا۔

دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی،جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نےعلاقہ کوگھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

کھیل

بھارتی کرکٹر ویندرا جڈیجا کا ٹی ٹو ےنٹی ورلڈ کپ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، سب سے پہلے ویرات کوہلی نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹر ویندرا جڈیجا کا  ٹی ٹو ےنٹی ورلڈ کپ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈررویندرا جڈیجا نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔

17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کے بعد بھارتی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، سب سے پہلے ویرات کوہلی نے مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بعد ازاں، بھارت کو چیمپئن بنوانے والے کپتان روہت شرما نے بھی پریس کانفرنس کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل کو اپنا آخری میچ قرار دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہہ دیا۔

اب بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، اپنے مختصر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے تقریباً تمام کھلاڑیوں نے ہر میچ میں جیت میں اہم کردار ادا کیا لیکن اس ایونٹ میں جڈیجا آف کلر دکھائی دیے اور انہوں نے کسی ایک میچ میں بھی بولنگ اور بیٹنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی پی ڈبلیوڈی کی تحلیل کاعمل فوری شروع کرنے کا حکم

وزیرِ اعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل اور اسکے متبادل کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی پی ڈبلیوڈی کی تحلیل کاعمل فوری شروع کرنے کا حکم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل اور اسکے متبادل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل اور اسکے متبادل کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، ریاض حسین پیرزادہ، احسن اقبال، احد خان چیمہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی. اجلاس کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل، جاری منصوبوں پر عملدرآمد، پی ڈبلیو ڈی کے متبادل اور تعمیر و مرمت کیلئے نجی شعبے کی کمپنیوں کی خدمات کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سے مکمل کروایا جائے گا جبکہ پی ڈبلیو ڈی کو کسی قسم کا نیا منصوبہ نہیں دیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فی الفور پی ڈبلیو دی کی تحلیل کا عمل شروع کیا جائے اور اس عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

وزیرِاعظم کو بریفنگ میں کہا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے انتظام کیلئے ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے جاری عمل کی نگرانی میں بذات خود کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے عمران خان ی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

ان کے پاس کوئی حکمت عملی ہی موجود نہیں ہے، سابق وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے عمران خان ی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا امکان نہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے  ویڈیوبیان میں کہا کہ قیادت کی سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہم کچلے جارہے ہیں۔ موجودہ قیادت جھوٹ اور احمقانہ باتیں کر رہی ہے، ان کے پاس کوئی حکمت عملی ہی موجود نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ  برا وقت ختم ہوگیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کردیا۔ عدالتوں کے ذریعے کبھی سیاسی لوگ رہا ہوئے ہیں، مجھ پر 47 مقدمات ہیں، ٹویٹ کرنے پر بھی مقدمہ درج ہو جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر اب بھی مشکل وقت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll