جی این این سوشل

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روزبھی کمی دیکھی گئی ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی ہو ئی جس کے بعد10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے کا ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2313 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

اس کے برعکس چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر ہے۔

دنیا

ایران نے لبنان پر حملے میں صورت میں اسرائیل کو خبردار کر دیا

اگر لبنان پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ایران

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے لبنان پر حملے میں صورت میں اسرائیل کو خبردار کر دیا

ایران نے لبنان پر حملے میں صورت میں اسرائیل کو خبردار کر دیا۔

نیو یارک میں ایران کے مشن کا یہ تبصرہ اسرائیل اور لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک کے مابین وسیع علاقائی جنگ کے خدشے کے ساتھ آیا ہے۔ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے فریقین گولہ باری کے تبادلے میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لبنان پر حملے کے منصوبے کی ’’منظوری اور توثیق‘‘ کر دی گئی تھی جس پر حزب اللہ نے جواب دیا کہ اگر لبنان پر حملہ کیا گیا تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے لبنان پر حملہ کرنے کے ارادے کے بارے میں پروپیگنڈے کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر لبنان کے خلاف اسرائیل بھرپور طریقے سے جنگ کرے گا تو ہم بھی تمام اختیارات بشمول تمام مزاحمتی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ لڑیں گے اور اسرائیل کا نام و نشان مٹا دیں گے۔

یاد رہے کہ اپریل میں ایک فضائی حملے کے بعد علاقائی جنگ کے خدشات بھی بڑھ گئے جس میں دمشق میں ایرانی قونصل خانہ مسمار ہو گیا اور سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے سات ارکان بشمول دو جنرل ہلاک ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 1979 کے انقلاب کے بعد سے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے جس میں ایران کے امریکی حمایت یافتہ شاہ کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹا ئٹل اپنے نام کرنے کے بعد ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کے ذریعے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویرات کوہلی  کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان

معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹا ئٹل اپنے نام کرنے کے بعد ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس کے ذریعے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ میرا آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تھا اور آج میں نے اس کا آخری میچ کھیلا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل قطر میں ہو گا

اقوام متحدہ کی سیاسی اور قیام امن سے متعلق امور کی انڈرسیکرٹری جنرل روز میری ڈیکارلو سیکرٹری جنرل کی جانب سے اجلاس کی صدارت کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل قطر میں ہو گا

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل (اتوار) قطر کے شہردوحہ میں ہوگا۔

اقوام متحدہ کی سیاسی اور قیام امن سے متعلق امور کی انڈرسیکرٹری جنرل روز میری ڈیکارلو سیکرٹری جنرل کی جانب سے اجلاس کی صدارت کریں گی۔

اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائیگا کہ افغانستان کے معاملے پر بین الاقوامی سطح پر اہم مربوط اور ڈھانچہ جاتی امور پر بات چیت کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔اجلاس میں تقریبا تیس ممالک اور عالمی اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد چھ رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll