جی این این سوشل

کھیل

ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس ،سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ نے استعفیٰ دیدیا

انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے، فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، کرس سلورووڈ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس ،سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ استعفیٰ دیدیا
ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس ،سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ استعفیٰ دیدیا

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ نے استعفیٰ دے دیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کرس سلورووڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے، فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردھنے نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

علاقائی

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار، ایک قیدی ہلاک

فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار، ایک قیدی ہلاک

راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدی فرار ہوگئے جبکہ 1 فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک قیدی نے مرکزی دروازے پر موجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، فرار ہونے والے قیدیوں میں غازی شہزاد نامی قیدی بھی شامل جسے سی ٹی ڈی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

غازی شہزاد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، غازی شہزاد گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا، انیس قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، ایک قیدی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

راولاکوٹ میں مختلف راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی، قیدیوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری

قانون کےمطابق شہریوں کی کسی قسم کی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے، جسٹس بابرستار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری

aسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نےبشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کے فیصلے کے حکم نامے میں لکھا کہ قانون کےمطابق شہریوں کی کسی قسم کی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے،سسٹم کےذریعے40لاکھ شہریوں کی سرویلنس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پرہے،وزیراعظم اورکابینہ اس ماس سرویلنس کےاجتماعی اورانفرادی طورپرذمےدارہیں۔

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ عدالت امیدکرتی ہےوزیراعظم انٹیلیجنس ایجنسیوں سےرپورٹس طلب کرکےمعاملہ کابینہ کےسامنےرکھیں گے،وزیراعظم لا فل مینیجمنٹ سسٹم سےمتعلق 6 ہفتوں میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرانےکے پابند ہوں گے،وزیراعظم بتائیں کہ کیا قانون و آئین کے برخلاف شہریوں کی سرویلنس جاری ہے؟

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم بتائیں کہ لا فل انٹرسیپشن منیجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور ماس سرویلنس کا ذمہ دار کون ہے؟وزیراعظم بتائیں کہ سرویلنس سسٹم کا انچارج کون ہےجو شہریوں کی پرائیویسی کو متاثر کر رہا ہے،تمام ٹیلی کام کمپنیاں لا فل انٹرسیپشن مینیجمنٹ سسٹم سےمتعلق اپنی رپورٹس 5 جولائی تک جمع کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آل پاکستان انجمن تاجران  کا  بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاضل ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ پر انکم ٹیکس و سیل ٹیکس سب ختم کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll