جی این این سوشل

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 4.4 اور 5.5 ڈالر فی بیرل بڑھی ہیں، رپورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

آئندہ ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔مسلسل 4 بار قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں نرخ کا بڑھنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 4.4 اور 5.5 ڈالر فی بیرل بڑھی ہیں، حتمی حساب و کتاب اور موجودہ ٹیکس ریٹس کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمت 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول فی لیٹر قیمت 258.16 روپے اور ڈیزل 267.89 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔اگر حکومت نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے زیادہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی عائد کرتی ہے تو قیمتوں میں اس سے زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

علاقائی

لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور کے علاقوں مسلم ٹاون، اچھرہ ،شاہ جمال ،اسلام پورہ، سمن آباد، چوبرجی ،گڑھی شاہو، نسبت روڈ، گوالمنڈی،  فیروز پور روڈ کے ملحقہ علاقوں، کاہنہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن، ، کوٹ عبدالمالک، شاہدرہ، سگیاں پل اور دیگر علاقوں میں گیس غائب ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور : لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، بیشتر علاقے گیس سے محروم ہو گئے ۔
 سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس فراہمی انتہائی کم ہونے سے شہر بھر میں گیس پریشر ڈاؤن ہو گیا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور کے علاقوں مسلم ٹاون، اچھرہ ،شاہ جمال ،اسلام پورہ، سمن آباد، چوبرجی ،گڑھی شاہو، نسبت روڈ، گوالمنڈی،  فیروز پور روڈ کے ملحقہ علاقوں، کاہنہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن، ، کوٹ عبدالمالک، شاہدرہ، سگیاں پل اور دیگر علاقوں میں گیس غائب ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ  غریب افراد کیلئے مہنگے سلنڈر اور لکڑیاں خریدنا ممکن نہیں، حکومت گیس کی سپلائی فوری بحال کرے،شہری گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ناشتہ اور کھانا بنانا مشکل ہو گیا ہے۔
سوئی گیس حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،شہری ان کی جانب سے گیس کی بندش کا شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیا،شکایات سینٹرز پر شکایات کی بھر مار ہے، کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آل پاکستان انجمن تاجران  کا  بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاضل ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ پر انکم ٹیکس و سیل ٹیکس سب ختم کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی صدر شی جن پھنگ 2 جولائی سے قازقستان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ آستانہ میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی  صدر شی جن پھنگ 2 جولائی سے قازقستان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

چین کے صدر شی جن پھنگ 2 جولائی سے قازقستان اور تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے ،ان کا دو ملکی دورہ 6 جولائی تک جاری رہے گا ۔چین کی وزارت خارجہ کے اتوار کو اعلان کے مطابق صدر شی جن پھنگ 2 سے 6 جولائی کے دوران قازق صدر قاسم جومارت توکایف اور تاجک صدر امام علی رحمان کی دعوت پر قازقستان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ آستانہ میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 24ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔وسطی ایشیا چین کے فلیگ شپ بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے میں ایک اہم لنک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll