جی این این سوشل

پاکستان

محسن نقوی سے چینی ہم منصب سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

چین سے دوستی پر ہم سب کو فخر ہے، پاک چین دوستی اقوام عالم کیلئے مثال ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محسن نقوی سے چینی ہم منصب سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیو آئی یانجن سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چین کے تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے بھی گفتگو کی گئی۔

پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں غیر ملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے ایس پی یو کے قیام کے اقدام کو سراہا اور ایس پی یو کی ٹریننگ اور دیگر امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کیو آئی یانجن نے کہا کہ پاکستان چین ہر موسم کے دوست ہیں، دونوں کی دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔چین پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کرے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داسو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیوآئی یانجن نے کیس پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداروں نے محنت اور پروفیشنل انداز میں اس کیس کو ٹریس کیا۔

پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ستمبر میں چائنہ میں ہونے والی گلوبل سکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت دی جسے محسن نقوی نے قبول کرتے ہوئے کیوآئی یانجن کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پیپلز ری پبلک آف چائنہ کی وزارت داخلہ کا ایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، چین سے دوستی پر ہم سب کو فخر ہے، پاک چین دوستی اقوام عالم کیلئے مثال ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشری بی بی کو رہا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانت  منظور

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے،جب وارنٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر مؤثر ہے، 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی مؤقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ جاری نہیں کیے۔

عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشری بی بی کو رہا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید

غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں پر  اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے گئے اور انہیں  تباہ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید ہوچکے ہیں۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 8 ہزار 572  اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 طالب علم شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 497 اساتذہ اور اسٹاف ممبر بھی شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے ادارے  (UNRWA) کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں پر  اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے گئے اور انہیں  تباہ کردیا گیا۔  7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 6 لاکھ سے زائد طالب علم اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ زیادہ تر طالب علم نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں۔ 

دوسری جانب پیر کے روز اسرائیل کی قید سے واپس آنے والے افراد نے اپنے اوپر ہونے والے ہولناک جسمانی اور ذہنی تشدد کی داستانیں سنائیں۔

اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ  بھی شامل ہیں جن کا بتانا ہے کہ اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، قید کے دوران پوچھ گچھ کے لیے لے جائے گئے بیشتر فلسطینیوں کو مار دیا جاتا ہے۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,765 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی فنڈز نہ دینے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے نالاں

اراکین اسمبلی نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو وزیراعلیٰ کے خلاف شکایات کردیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی فنڈز نہ دینے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے نالاں

بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو وزیراعلیٰ کے خلاف شکایات کردیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز دینے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے ارکان بلوچستان اسمبلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے نالاں ہو گئے اور انہوں نے پارٹی قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے ارکان صوبائی اسمبلی کی شکایات کا نوٹس لیا ہے، جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 4 جولائی سے بلوچستان کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور ارکان کی شکایات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان بلوچستان اسمبلی کو چند مخصوص ارکان کو فنڈز ملنے اور انہیں نظر انداز کرنے پر تحفظات ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll