علاقائی
صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، میئر کراچی
صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، تعطیل کے موقع پر صرف لازمی خدمات والے دفاتر کھلے رہیں گے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نےکونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کی۔
دنیا
امریکا میں آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان
سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے
امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں، ووٹنگ بھی جاری ہے، لیکن ووٹنگ کے بعد نتائج فوری نہیں آئیں گے، نتائج آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع ہے، اسی وجہ سے رواں سال بھی نتائج کئی دن کے بعد آنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کمالا اور ٹرمپ میں تھوڑے فرق سے مقابلہ ہوا تو فاتح امیدوار کا اعلان کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد چار دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، متعدد ریاستوں کا فیصلہ ناقابل یقین حد تک قریبی مارجن سے کیا گیا تھا۔ سال 2016 میں، ہلیری کلنٹن نے پولنگ ڈے کے بعد ہی تسلیم کرلیا تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گی، جبکہ متعدد ریاستوں میں گنتی جاری تھی۔
سال 2000 میں امریکی انتخابات میں 36 دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، فلوریڈا کی کچھ کاؤنٹیوں میں بیلٹ پیپر کے ناقص ہونے کی وجہ سے معاملات پیچیدہ ہوگئے تھے۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اعظم خان سواتی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا گیا۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے اعظم خان سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، جسے عدالت نے مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پاکستان
شرح سود میں کمی کاروبار، صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، شہباز شریف
شرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی کاروبار، صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، شرح سود کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مرکزی بینک نے گزشتہ چند ماہ میں پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کی، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد پر آگیا ہے، پالیسی ریٹ کا 15 فیصد پر آنا خوش آئند پیشرفت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی صنعت اور دیگر شعبوں کے لیے اچھی خبر ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، ایسے ہی بہتری آتی رہی تو معشیت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے، سردیوں کے لیے بہت اچھی ونٹر پیکیج خبر ہے، چاہتے ہیں عام آدمی کو ریلیف ملے اور روزگار بڑھے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا سعودی عرب اور قطر کا دورہ مفید رہا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر پیشرفت ہورہی ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ میرے دورے کے تناظر میں ہمارا وفد سعودی عرب گیا ہے، وفد کے دورے میں شمسی توانائی، ہنرمند افرادی قوت اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، پاکستانی وفد آئی ٹی ،معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ کس حد تک ایم او یوز سے فائدہ اٹھاتے ہیں، محنت سے کام کرنے پر کامیابی ضرور ملتی ہے، سفر کٹھن ہے لیکن محنت کرنے والی قومیں ضرور کامیاب ہوتی ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر