پاکستان
اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ، واپس نہیں لوں گا ، عمر ایوب
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمرایوب اپنے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفٰی دینے کے فیصلے پر تاحال قائم ہیں
![اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ، واپس نہیں لوں گا ، عمر ایوب](/media/110090/conversions/370009_5502054_updates-1280x720.jpg)
اسلام آباد : پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمرایوب اپنے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفٰی دینے کے فیصلے پر تاحال قائم ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی پارٹی سے نہیں نکال رہا اور نہ مجھ پر کیس قسم کا کوئی پریشر ہے میں اپنی مرضی سے اس عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ میری مصروفیات کافی زیادہ ہیں اسی لیے میں خود کو اس عہدے کے اہل نہیں سمجھتا ہوں ۔
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/HS38MElZOF
— GNN (@gnnhdofficial) June 28, 2024
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مشاورت اور اتفاق رائے سے کسی اور نام پر اتفاق کیا جائے ۔
تجارت
پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے
![پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ](/media/110273/conversions/85183_64983837-1280x720.jpg)
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام سے بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی استحکام بھی حاصل ہوگا ، انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔
انہوں نے ایف بی آر کے نظام کو مالی بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے انسانی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
انہوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے آئندہ تین سال کے دوران ٹیکس کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے تیرہ فیصد تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا بڑا اعلان
اکبر ایس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہئے
![پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا بڑا اعلان](/media/110278/conversions/12174325ba1eb26-1280x720.jpg)
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ ہوا تو فارن فنڈنگ کیس کو بھی فل کورٹ میں زیر سماعت لانے کی درخواست دائر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئین سے ماورا کوئی بھی تشریح نظریہ ضرورت کے تابع کہلائے گی،مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دوران سماعت نئی اصطلاحات متعارف ہوئیں، بادی النظر میں ان اصطلاحات کا مقصد پی ٹی آئی کو نظریہ ضرورت سے لچک کا ماحول فراہم کرنا معلوم ہوتا ہے۔
بانی رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’’وِل آف دی پیپل ‘‘کی اصطلاح کو میانمار میں فوج نے مارشل لاء کے نفاذ کی بنیاد بنایا،آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ایسی اصطلاحات استعمال کی جا رہی ہیں، آئین و قانون کی تشریح میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا تاثر جوڈیشل مارشل لاء کا ماحول پیدا کرے گا،جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کا نقصان ناقابلِ تلافی ہو گا، جس سے فوجی مارشل لاء کے دروازے کھلیں گے۔
فارن فنڈنگ کے 2اگست 2022 کے فیصلے میں یہ ثابت ہو چکا کہ پی ٹی آئی ایک فارن فنڈڈ پارٹی ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں یہ بھی ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو 7 ملین ڈالرز سے زیادہ کی غیر قانونی اورغیر ملکی فنڈنگ ہوئی، پی ٹی آئی قیادت نے فارن فنڈنگ کو نہ صرف چھپانے کی کوشش کی بلکہ بانی پی ٹی آئی جعلسازی کے بھی مرتکب ہوئے،فارن فنڈنگ کیس سے متعلق پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر جو الزامات ثابت ہوئے وہ انتہائی نوعیت کے ہیں، انڈیا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے شہریوں سے فنڈنگ لینے کے اصل مقاصد اور عزائم جاننا پاکستانی قوم کا حق ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس قدر بڑے پیمانے پر پی ٹی آئی کو امریکہ، برطانیہ اور انڈین نژاد ڈونرز کا فنڈنگ کرنا بے مقصد نہیں ہو سکتا، کیا یہ فنڈنگ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے ہوئی؟ پاکستان کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا جائے؟ کیا پی ٹی آئی کو بڑے پیمانے پر فارن فنڈنگ فراہم کرنے کا مقصد ملک کے اداروں کے ساتھ کھلواڑ تو نہیں تھا؟ فارن فنڈنگ کیس میں جو رقوم وصول ہونا اور زیر استعمال آنا ثابت ہوا، اس فنڈنگ کے حقیقی مقاصد اور عزائم کی تحقیق انتہائی ضروری ہے۔
اکبر ایس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہئے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان ی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری
ان کے پاس کوئی حکمت عملی ہی موجود نہیں ہے، سابق وفاقی وزیر
![پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان ی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری](/media/110259/conversions/370272_7397570_updates-1280x720.jpg)
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا امکان نہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا کہ قیادت کی سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہم کچلے جارہے ہیں۔ موجودہ قیادت جھوٹ اور احمقانہ باتیں کر رہی ہے، ان کے پاس کوئی حکمت عملی ہی موجود نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ برا وقت ختم ہوگیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کردیا۔ عدالتوں کے ذریعے کبھی سیاسی لوگ رہا ہوئے ہیں، مجھ پر 47 مقدمات ہیں، ٹویٹ کرنے پر بھی مقدمہ درج ہو جاتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر اب بھی مشکل وقت ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر کل کراچی میں تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد کے خلاف قرار داد منظور
-
کھیل ایک دن پہلے
ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
بھارتی کرکٹر ویندرا جڈیجا کا ٹی ٹو ےنٹی ورلڈ کپ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
ایرانی کے صدارتی انتخابات ، کسی امیدوار کو اکثریت نہ حاصل ہو سکی، ووٹنگ دوبارہ ہو گی
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
دنیا 2 دن پہلے
مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں ایک خاتون سمیت دو وزراء گرفتار
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
موٹروے پر سفر کرنےوالی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ