جی این این سوشل

پاکستان

قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد کے خلاف قرار داد منظور

قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپوزیشن ارکان پاکستان کے انرونی معاملات میں مداخلت کی حوصلہ افزائی کر کے پاکستان کی خود مختاری کو خطرے میں ڈال رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد کے خلاف قرار داد منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی، جس میں امریکی ایوان میں پاکستان کے حوالے سے پیش کی گئی نان بائنڈنگ قرار داد کے متن کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔ 
خاتون رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی، جس میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد کی مذمت کی گئی۔ شائستہ پرویز ملک کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان کے حالیہ الیکشنز میں کروڑوں لوگوں نے ووٹ دے کر اپنا رائے دہی کا حق استعمال کیا۔ امریکی قرار داد نان بائنڈنگ ہونے کے باوجود پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ 
 قرار داد میں کہا گیا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے امریکہ اور عالمی برادری کشمیر اورغزہ میں جاری مظالم کانوٹس لے۔  
قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپوزیشن ارکان پاکستان کے انرونی معاملات میں مداخلت کی حوصلہ افزائی کر کے پاکستان کی خود مختاری کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ 
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات چاہتا ہے۔ عالمی طاقتوں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں ۔ 

یاد رہے کہ 25 جون کو امریکی ایوان میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تجارت

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود میں 2.5 فیصدکمی کا اعلان

مانیٹری پالیسی موقف ہے کہ مہنگائی5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی ،مانیٹری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود میں 2.5 فیصدکمی کا اعلان

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس  کے بعد شرح سود میں 2.5 فیصدکمی کا اعلان کر دیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 17.50 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد پر آگئی ،مہنگائی کی شرح کم ہونے پر مثبت اثرات ہوئے ،مسلسل دوسرے ماہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہا ،تجارتی خسارے میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے ،سٹیٹ بینک کے زرمبالہ کے ذخائر 11 ارب 15 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں ۔

پچھلی مانیٹری پالیسی کے بعد مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ  اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی، سخت مانیٹری پالیسی کی وجہ سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے ،کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں تیزی سے کمی ہوئی ہے ،خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔

مانیٹری پالیسی موقف ہے کہ مہنگائی5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی ،مانیٹری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی،پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر طریقے سے پتہ لگایا، آپریشن میں ایک خارجی احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، اس کارروائی میں 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے کہ افغان حکومت خوارج کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

معروف کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ اور امن اور ثقافت کی تنظیم کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے ایک بار پھر عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے گرفتار خاوند کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وہ پیر کے روزاسلام آباد میں اپنی بارہ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

مشال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لے جو بھارتی مظالم، غیر قانونی گرفتاری اور جیل میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے۔

مشال ملک نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو خط لکھا ہے جس میں یاسین ملک کو بھارت کے ہاتھوں عدالتی قتل سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو انتہائی غیر صحت بخش ماحول میں رکھا گیا ہے اور انہیں طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll