جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی طیاروں کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، 6 فلسطینی شہید

غزہ میں نہتےفلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، شجاعیہ کے علاقے اور المواسی کیمپ سے محفوظ علاقوں کی جانب انخلا کر چکے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی طیاروں کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، 6 فلسطینی شہید
اسرائیلی طیاروں کی پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، 6 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے ایک بار پھر رات کو فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کر دی۔ شجاعیہ، المواسی اور مغازی کیمپ پرحملوں میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں کے دوران شمالی غزہ میں مزید 18 فلسطینی شہید ہو گئے۔ صہیونی فوج نے شجاعیہ میں فضائی حملوں کے بعد زمینی حملے بھی شروع کر دیئے، جس کے باعث 60 ہزار فلسطینی انخلا پر مجبور ہو گئے۔

گزشتہ روز شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے بعد لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی تھی، اسی طرح المواسی کیمپ سے بھی 5 ہزار فلسطینی محفوظ علاقوں کی جانب انخلا کرچکے۔

دوسری جانب اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری میں توسیع کی منظوری دے دی، اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداروں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دی۔

جرم

نادرا کے دفتر کے باہر حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نادرا کے دفتر کے باہر حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری

راولپنڈی : راولپنڈی میں نادرا کے دفتر کے باہر سے حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حساس ادارے کا ملازم سرکاری گاڑی میں فیملی کے ساتھ نادرا کے دفتر آیا تھا۔ گاڑی تھانہ صادق آباد کے علاقے میں مری روڈ سے چوری کی گئی۔

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔  پولیس مختلف علاقوں میں  ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کی بازیابی کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بھارتی اداکار گپی گریوال کی اپنی فلم کی پروموشن کے لیےپاکستان آمد 

بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستانی مایہ ناز اداکاروں بشمول افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس کے ساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی اداکار گپی گریوال کی اپنی فلم کی پروموشن کے لیےپاکستان آمد 

لاہور: بھارتی معروف پنجابی اداکار گپی گریوال اپنی فلم کی پروموشن کےلیے پاکستان پہنچ گئے۔ 
ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستان میں اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی پنجابی فلم کی پروموشن کے لیے ملاقاتیں کریں گے، اور عوامی اجتماعات میں بھی شرکت کریں گے۔ 
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستان میں اپنی کسی فلم کی پروموشن کے لیے آئے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اپنی فلم ’’موجاں ہی موجاں‘‘ کی پروموشن کے لیے بنوں ڈھلون اور کرم جیت انمول کے ہمراہ پاکستان آئے تھے۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے کرتار پور کی بھی زیارت کی تھی۔ 
بھارتی اداکار گپی گریوال پاکستانی مایہ ناز اداکاروں بشمول افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور اکرم اداس کے ساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے افغان پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

ورلڈ کپ 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اسی طرح افغانی خواتین بھی کرکٹ کے میدان میں بھر پور کارکردگی دکھانے کا جزبہ رکھتی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق افغان ویمنز کرکٹرز نے افغان پناہ گزینوں کی ٹیم بنانے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

آسٹریلیا میں مقیم سابق افغانی کرکٹ ٹیم کی خاتون کھلاڑیوں نے آئی سی سی کے نام خط لکھ کر افغانی نژاد خواتین کی کرکٹ کی ٹیم بنانے کی درخواست کی۔ 
آئی سی سی چیئرمین گریگ بارلے کے نام لکھے گئے خط میں دعویٰ کیا گیا کہ جس طرح افغانی مینز ٹیم نے حالیہ ورلڈ کپ 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اسی طرح افغانی خواتین بھی کرکٹ کے میدان میں بھر پور کارکردگی دکھانے کا جزبہ رکھتی ہیں۔ 
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانی پناہ گزینوں پر مشتمل خواتین کی ایک کرکٹ ٹیم بنانے کے لیے آئی سی سی فنڈز کی فراہمی کرے، تا کہ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی رکھنے والی افغانی خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت دی جا سکے۔ 
افغانی نژاد آسٹریلوی کرکٹ پلیئرز کی جانب سے لکھے گئے خط میں دعویٰ کیا گیا کہ افغانی پناہ گزینوں کی ویمنز کرکٹ ٹیم بنانے سے نہ صرف خواتین کو ایک بہتر زندگی گزارنے کے موقعے ملیں گے، بلکہ وہ اپنے ملک اور مسائل کی بہتر طور پر نمائندگی بھی کر سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll