جی این این سوشل

پاکستان

افواج پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیول چیف

کیڈٹس جدید ٹرینڈز سے خود کو آراستہ کریں، امید ہے دوست ممالک کے کیڈٹس تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں گے، ایڈمرل نوید اشرف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افواج پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیول چیف
افواج پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیول چیف

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی سے نمٹنےکی بھرپور صلاحیت اور تیاری رکھتی ہیں۔

کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں 121 ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نیول اکیڈمی معیاری تربیت فراہم کر رہی ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ کیڈٹس جدید ٹرینڈز سے خود کو آراستہ کریں، امید ہے دوست ممالک کے کیڈٹس تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں گے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مزید کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، مسلح افواج دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نیول اکیڈمی میں 121 ویں مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران 70 مڈشپ مین اور 28 ایس ایس سی کیڈٹ فارغ التحصیل ہوئے، پاکستان نیوی 29 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

تقریب کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے، لیفٹیننٹ نوید احمد کو مجموعی کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل دیا گیا، مڈشپ مین عبداللہ وحید نے اعزازی شمشیر، مڈشپ مین آفتاب احمد نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی، آفیسر کیڈٹ محمد خبیب کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل دیا گیا۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے آفیسر کیڈٹ تمیوتھینا کون کو چیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا، آفیسر کیڈٹ محمد دانش کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

جرم

شہبازشریف کا باجوڑ دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہبازشریف  کا  باجوڑ دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے باجوڑ دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے واقعہ کے ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے سزا دلوانے کی ہدایت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشتگرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ویتنام میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی قائم ہونے والی زیادہ تر کمپنیاں چھوٹے سائز کے ادارے ہیں جن میں سے 92.3 فیصد کا تعلق خدمات کے شعبہ سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویتنام میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم

ویتنام میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران80 ہزار 500 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران قائم کی گئی کمپنیوں سے 6.1 فیصد زیادہ ہیں۔ شنہوا نے ویتنام کے جنرل شماریات کے دفتر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں رجسٹرڈ ہونے والے نئے کاروباری اداروں کے سرمائے کا تخمینہ 744.2 ٹریلین ویتنامی ڈونگ (29.2 بلین امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔

اس عرصے میں قائم ہونے والی نئی کمپنیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق بجلی، پانی، گیس کی پیداوار اور فراہمی کے شعبہ سے ہے اور ان میں 15.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آٹوموبائل اور موٹر سائیکل کی مرمت کے شعبے میں قائم ہونے والی کمپنیوں میں 13.8فیصد اور مینوفیکچرنگ اور پروسیسنگ انڈسٹری کے شعبہ میں قائم ہونے والی نئی کمپنیان گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 8.2 فیصد زیادہ ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی قائم ہونے والی زیادہ تر کمپنیاں چھوٹے سائز کے ادارے ہیں جن میں سے 92.3 فیصد کا تعلق خدمات کے شعبہ سے ہے۔مزید برآں ویتنام میں ایسی کمپنیاں جو بند ہو چکی تھیں میں سے 39 ہزار کمپنیوں نے رواں سال جنوری اور جون کے درمیان اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ بم دھماکے میں ہدایت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ بم دھماکے میں ہدایت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

باجوڑ : خیبرپختونخوا میں بم دھماکے کے نتیجے میں سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی ہدایت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہید ہدایت اللہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں ، ضلع باجوڑ میں سابق گورنر شوکت اللہ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔

واقعہ ڈمہ ڈولہ میں پیش آیا جہاں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ، دھماکے میں شوکت اللہ کے بھائی ہدایت اللہ ، ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی بھی شہید ہوئے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll