جی این این سوشل

علاقائی

کراچی: محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرم میں صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی: محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی
کراچی: محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی

شہر قائد کراچی میں محرم الحرام کے دوران بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے محرم الحرم میں صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا جبکہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

پاکستان

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

معروف کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ اور امن اور ثقافت کی تنظیم کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے ایک بار پھر عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے گرفتار خاوند کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وہ پیر کے روزاسلام آباد میں اپنی بارہ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

مشال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لے جو بھارتی مظالم، غیر قانونی گرفتاری اور جیل میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے۔

مشال ملک نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو خط لکھا ہے جس میں یاسین ملک کو بھارت کے ہاتھوں عدالتی قتل سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو انتہائی غیر صحت بخش ماحول میں رکھا گیا ہے اور انہیں طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پی ٹی آئی رہنما کو  اٹک جیل سے رہائی کے  بعد  ٹیکسلا پولیس کی جانب سےدوبارہ گرفتار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید پی ٹی آئی رہنما اور  سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو آج رہا کیا گیا تاہم رہائی کے فوری بعد جیل کے باہر سے ٹیکسلا پولیس نے اعظم سواتی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں 20،20 پزار کے مچلکوں کے عوض  ضمانت منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کون ہو گا نیا امریکی صدر؟ فیصلہ آج ہو گا

امریکی صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو گی، ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کون ہو گا نیا امریکی صدر؟ فیصلہ آج ہو گا

امریکی صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ آج ہو گی، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، جہاں 24 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا  حق رائے دہی استعمال کریں گے،7 جبکہ  کروڑ ووٹرز پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

 ڈیمو کریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے ریاست  مشی گن میں اپنا ووٹ بذریعہ ای میل کاسٹ کر دیا، صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں  270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مختلف اگر انتخابی  سروں کے نتائج کو دیکھا جائے تو  قومی سطح پر کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، 47 فیصد ووٹرز ٹرمپ اور 48 فیصد کاملا ہیرس کے حامی ہیں۔

امریکی انتخابات میں اس وقت سب کی نظریں سوئنگ اسٹیس پر مرکوز ہیں،  جن میں ایری زونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، پینسلوینا، نارتھ کیرولائنا اور وسکانسن شامل ہیں جہاں مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 66 ہے،جوکہ کسی بھی امیدوار کی ہار یا جیت کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll