جی این این سوشل

تجارت

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی 2024۔25 بجٹ کی منظوری دے دی

وزیر خزانہ عبد الماجد خان نے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کی اوراگلے مالی سال کیلئے آزاد جموں کشمیر کی مالی امداد تہتر اعشاریہ نو ارب تک بڑھانے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی  2024۔25 بجٹ کی منظوری  دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے آج مظفر آباد میں ہونے والے اپنے اجلاس میں مالی سال دوہزار چوبیس پچیس کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

مختلف شعبوں میں متعلقہ 264ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے اخراجات کے تمام 32 مطالبات زر کی پہلے ہی منظوری دینے کے ساتھ مالی سال دوہزار تیئس چوبیس کے اخراجات کے بتیس مطالبات زر پر نظرثانی کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر خزانہ عبد الماجد خان نے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کی اوراگلے مالی سال کیلئے آزاد جموں کشمیر کی مالی امداد تہتر اعشاریہ نو ارب تک بڑھانے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی گرفتاری  پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،  وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتواء مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ نے عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات کو بلاجواز قرار دیا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پرردعمل میں کہا کہ خود مختارریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اورعالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزایافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اورعدالتی نظام کا مظہر ہے ، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک

واقعہ بروز منگل کو انڈیا کی دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

مذکورہ واقعہ بروز منگل کو انڈیا کی دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں مذہبی رسم کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی کہ جس کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں کم از کم 60 لاشیں افراد کی لاشیں مردہ خانے پہنچ چکی ہیں۔اس بات کا امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔“

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کو 20 میٹر کے فاصلے سے بنائی گئی قطاروں کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2024 میں بدترین کارکردگی کے بعد عوامی ردعمل کے تناظر میں سنجیدگی سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فٹنس کی بہتری کا بیڑا اٹھا لیا، جس کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا یو یو ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ بحال کردیا۔ 

یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کو 20 میٹر کے فاصلے سے بنائی گئی قطاروں کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے۔ مخصوص آواز پر کھلاڑی نے مڑنا ہوتا ہے، جس دوران کھلاڑی کو اپنے بھاگنے کی رفتار بھی بڑھانی ہوتی ہے۔ 

اس طرح یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں نے آٹھ منٹ اور 15 سے 30 سیکنڈز میں 2 کلومیٹر کا فاصلہ مختلف رفتار سے بھاگتے ہوئے طے کرنا ہوتا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll