جی این این سوشل

علاقائی

لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور کے علاقوں مسلم ٹاون، اچھرہ ،شاہ جمال ،اسلام پورہ، سمن آباد، چوبرجی ،گڑھی شاہو، نسبت روڈ، گوالمنڈی،  فیروز پور روڈ کے ملحقہ علاقوں، کاہنہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن، ، کوٹ عبدالمالک، شاہدرہ، سگیاں پل اور دیگر علاقوں میں گیس غائب ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، بیشتر علاقے گیس سے محروم ہو گئے ۔
 سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس فراہمی انتہائی کم ہونے سے شہر بھر میں گیس پریشر ڈاؤن ہو گیا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور کے علاقوں مسلم ٹاون، اچھرہ ،شاہ جمال ،اسلام پورہ، سمن آباد، چوبرجی ،گڑھی شاہو، نسبت روڈ، گوالمنڈی،  فیروز پور روڈ کے ملحقہ علاقوں، کاہنہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن، ، کوٹ عبدالمالک، شاہدرہ، سگیاں پل اور دیگر علاقوں میں گیس غائب ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ  غریب افراد کیلئے مہنگے سلنڈر اور لکڑیاں خریدنا ممکن نہیں، حکومت گیس کی سپلائی فوری بحال کرے،شہری گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ناشتہ اور کھانا بنانا مشکل ہو گیا ہے۔
سوئی گیس حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،شہری ان کی جانب سے گیس کی بندش کا شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیا،شکایات سینٹرز پر شکایات کی بھر مار ہے، کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

پاکستان

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں، انہیں ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی گرفتاری  پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،  وزیر قانون کا یو این رپورٹ پر ردعمل

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور زیرالتواء مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ نے عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات کو بلاجواز قرار دیا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پرردعمل میں کہا کہ خود مختارریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اورعالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزایافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اورعدالتی نظام کا مظہر ہے ، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کو 20 میٹر کے فاصلے سے بنائی گئی قطاروں کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2024 میں بدترین کارکردگی کے بعد عوامی ردعمل کے تناظر میں سنجیدگی سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فٹنس کی بہتری کا بیڑا اٹھا لیا، جس کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا یو یو ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ بحال کردیا۔ 

یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کو 20 میٹر کے فاصلے سے بنائی گئی قطاروں کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے۔ مخصوص آواز پر کھلاڑی نے مڑنا ہوتا ہے، جس دوران کھلاڑی کو اپنے بھاگنے کی رفتار بھی بڑھانی ہوتی ہے۔ 

اس طرح یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں نے آٹھ منٹ اور 15 سے 30 سیکنڈز میں 2 کلومیٹر کا فاصلہ مختلف رفتار سے بھاگتے ہوئے طے کرنا ہوتا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید

غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں پر  اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے گئے اور انہیں  تباہ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید ہوچکے ہیں۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 8 ہزار 572  اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 طالب علم شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 497 اساتذہ اور اسٹاف ممبر بھی شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے ادارے  (UNRWA) کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں پر  اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے گئے اور انہیں  تباہ کردیا گیا۔  7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 6 لاکھ سے زائد طالب علم اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ زیادہ تر طالب علم نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں۔ 

دوسری جانب پیر کے روز اسرائیل کی قید سے واپس آنے والے افراد نے اپنے اوپر ہونے والے ہولناک جسمانی اور ذہنی تشدد کی داستانیں سنائیں۔

اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ  بھی شامل ہیں جن کا بتانا ہے کہ اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، قید کے دوران پوچھ گچھ کے لیے لے جائے گئے بیشتر فلسطینیوں کو مار دیا جاتا ہے۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,765 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll