ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی


وزیرداخلہ محسن نقوی نے پٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اجلاس ہوا،اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،کری انکلیو ، ڈپلومیٹک انکلیو اور سمارٹ پارکنگ کے منصوبوں پرپیش رفت پر بھی غور کیا گیا ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لئے اہم فیصلے کیے ہیں،ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی،اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، پٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی،ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کیپٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا ،کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لئے متعلقہ امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی ،سرینہ چوک انڈر پاس،ایف نائن پارک چوک فلائی اوورمنصوبوں پرکام جلد شروع کیاجائیگا، زیر التوا ایکسپریس وے منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے کام کی رفتار تیز کی جائیگی۔
اسلام آباد کے کئی برس سے نان ڈویلپ سیکٹرز میں ترقیاتی کام مکمل کرکے لوگوں کو قبضہ دیا جائیگا،17 برس سے تعطل کا شکار اسلام آباد ماڈل جیل پر کام تیزی سے جاری ہے، پہلے مرحلہ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا، اسلام آباد میں بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر بنائے جا رہے ہیں، بزنس فیسلی ٹیشن میں سرمایہ کاروں کو سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی، سیکٹر ایچ سولہ میں ہیلتھ ٹاور کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریکارڈ ٹیکس وصولی پر چیئرمین سی ڈی اے سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صرف پلاٹ،زمین بیچ کر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، ضروری ہے ادارے کے اثاثے بڑھائے جائیں، وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلہ میں انویسٹمنٹ پلان مرتب کرکے 7 روز میں پیش کیا جائے۔
اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور سی ڈی اے کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 4 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 7 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 8 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 8 hours ago





