جیل میں مرنے کے لئے تیار ہوں، جب تک زندہ ہوں لڑوں گا، عمران خان


بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہے کہ مُلک کے مسائل کا حل صاف شفاف انتخابات میں ہیں، جیل میں مرنے کے لئے تیار ہوں، جب تک زندہ ہوں لڑوں گا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میری ٹیم کل مجھ سے ملاقات کیلئے آئی تھی، 3 گھنٹے تک وہ اڈیالہ جیل کے باہر اور میں اندر ان کا انتظار کرتا رہا لیکن کل مجھے اپنی ٹیم سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اگر ملاقات ہوتی تو میں ان کے اختلافات ختم کروا دیتا، سپرٹینڈنٹ جیل نے میری ٹیم سے ملاقات نہیں کرائی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نےمزید کہا کہ ایس آئی ایف سی ملک ٹھیک نہیں کر سکتی،مُلک کے مسائل کا حل صاف شفاف انتخابات میں ہیں، برصغیر میں 1990 تک پاکستان سب سے آگے تھا لیکن آج سب پاکستان سے آگے ہیں اور ہمارا ملک میانمار کی طرف بڑھ رہا ہے،موجودہ بحران سے صرف وہ پارٹی مُلک کو نکال سکتی ہے جس کے ساتھ عوام ہو، ملک میں ایلیٹ کا بجٹ آگیا ہے، لوگ پٹ گئے ہیں،ملک کو صرف ایلیٹ کنٹرول کر رہی ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سپرٹینڈنٹ جیل میری میٹنگ کینسل کر دیتا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ میری پارٹی کمزور ہوگی، انہیں پتہ ہی نہیں جس پارٹی کا ووٹ بینک ہو وہ کمزور نہیں ہوتی، اگر اس فراڈ الیکشن کی تحقیقات ہو جاتی ہیں تو چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگ جائے گا۔

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- ایک گھنٹہ قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 گھنٹے قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 گھنٹے قبل