ریلوے انتظامیہ نے 5 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا


لاہورمیں دو موریہ پل کے نیچے سے گزرنے والے کنٹینر سے متاثر ہونے والے ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو موریہ پل کے نیچے سے گزرنے والے کنٹینر نے ریلوے ٹریک کو ٹکر مار کر متاثر کر دیا۔
کنٹینر کی اونچائی زیادہ ہونے سے ریلوے پل کو نقصان پہنچا جس سے ریلوے ٹریک ٹیڑھا ہو گیا۔دو موریہ پل ریلوے برج کے نیچے سے گزرنےوالے کنٹینر پلر کے درمیان پھنس گیا جس سے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔
ٹریک ٹیڑھا ہونے سے کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس، راولپنڈی سے آنے والی خیبر میل کو بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔
لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین ریل کار بھی روک لی گئی۔ ٹریک بلاک ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریلوے پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ڈی ایس ریلوے لاہور محمد حنیف گل،چیف انجینئر فرید احمد اور دیگر افسر موقع پر پہنچ گے۔
ریلوے انتظامیہ موقع پر موجود ٹریک کو بحال کرانے کے لیے ریلوے لیبر اور کرین کے ذریعے ٹریک اور پلر کی مرمت کی۔ ایک طرف سے ریلوے ٹریک بحال لاہور سے راولپنڈی آنے اور جانے والی ٹرینوں کو چلا دیا گیا۔ 5 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 5 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 7 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل






