بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ ن نے بگاڑا : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ ن نے بگاڑا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتقام نہیں، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتےہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں، یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ نہیں۔
بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل سے متعلق قانون سازی پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ ن نے بگاڑا، ہم عالمی عدالت کی سفارشات پرعمل درآمد کر رہے ہیں۔ عالمی عدالت کی تجویز پر ہم نے کلبھوشن سے متعلق اقدامات اٹھائے، بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے۔ امید ہے اپوزیشن ناسمجھی کا مظاہرہ نہیں کرے گی اور اپوزیشن ارکان بھارت کی چالوں کو پہچانیں گے۔
بجٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ منی بجٹ نہیں لارہے، احسن اقبال پہلے بجٹ کتاب کا مطالعہ کریں پھر تنقید کریں۔
چین کے خلاف جی سیون مملک کے اقدامات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقدام جن سےترقی پزیرممالک میں ترقی ہو اس سے ہمیں خوشی ہوگی، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبےکےاقدام سےچین کو کوئی خطرہ نہیں، چین سی پیک کا اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا، جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتےہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہوگا۔
ملتان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےتمام اضلاع میں وزیراعظم کےحکم پرڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیاں بنائی گئی، کمیٹیاں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گی، ملتان میں البدر پارک بنانے پر خطیررقم خرچ کررہے ہیں۔

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 10 hours ago

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری
- 13 hours ago

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 9 hours ago

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم
- 13 hours ago

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
- 14 hours ago

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک
- 13 hours ago

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 9 hours ago

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
- 13 hours ago

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 10 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 9 hours ago

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع
- 13 hours ago

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ
- 11 hours ago