جی این این سوشل

تفریح

معروف بھارتی یوٹیوبر بھون بام کے والدین انتقال کر گئے

'بی بی کی وائنز ' نامی چینل چلانے والے بھارتی یوٹیوبر بھون بام کے والدین ایک ماہ کے عرصے میں کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف بھارتی یوٹیوبر  بھون بام کے والدین انتقال کر گئے
معروف بھارتی یوٹیوبر بھون بام کے والدین انتقال کر گئے

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے والدین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بھون بام نے اپنے والدین کے انتقال سے متعلق بتایا۔

بھون بام نے کہا کہ 'میں نے اپنی دونوں لائف لائنز کو کورونا کے باعث کھودیا، آئی(ماں) اور بابا (والد) کے بغیر کچھ بھی پہلے جیسا نہیں ہوگا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک مہینے میں، میرا گھر، خواب، سب کچھ بکھر گیا'۔

یوٹیوبر نے لکھا کہ 'میری آئی میرے ساتھ نہیں،نہ ہی بابا، اب شروع سے جینا سیکھنا پڑے گا، اب جینے کا دل نہیں کررہا'۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bhuvan Bam (@bhuvan.bam22)

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'کیا میں اچھا بیٹا تھا؟ کیا میں انہیں بچانے کی کوشش کی؟ اب مجھے ہمیشہ ان سوالوں کے ساتھ رہنا ہوگا، میں انہیں دوبارہ دیکھنا چاہتا ہوں، میری خواہش ہے کہ وہ دن جلد آئے'۔

ان کی ٹیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوٹیوبر بھون بام کے والد 11 مئی جبکہ ان کی والدہ کا انتقال 10 جون کو ہوا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران اپریل اور مئی میں کیسز میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی تھی اور ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی تھی۔

پاکستان

امریکا کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ اور تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

امریکہ نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکہ کا مفاد مشترکہ ہے۔

 محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کہ سکیورٹی معاملات پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اعلٰی سطحی انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کو فروغ دینا بھی ہماری شراکت داری میں شامل ہے۔

ویدانت پٹیل سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا وزیرِ اعظم مودی کے قریبی حلقوں اور خفیہ ایجنسی 'را' کے چیف کو علم ہونے سے متعلق 'واشنگٹن پوسٹ' کی رپورٹ پر بھی سوال کیا گیا۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جانب سے اس معاملے پر کروائی گئی تحقیقات کی روشنی میں بھارت سے جواب دہی کی توقع کرتے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ رفاہ آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا، عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملے پر زور دیا۔

گذشتہ برس امریکی حکام نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں حکام کے بقول بھارتی عہدیدار ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دیں

اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دیں

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان اوبر نے پاکستان میں سروس بند کرنے سے متعلق فیصلے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ذیلی سروس ’کریم‘ کام کرتی رہے گی، جو پاکستان میں ہزاروں ڈرائیوروں کے لیے کمائی کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ اوبر نے 2009 میں کریم کو 3.1 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔ دونوں کمپنیوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی متعلقہ علاقائی خدمات اور آزاد برانڈز کا کام جاری رکھیں گے۔

لاہور میں صارفین کو ارسال کی گئی ایک ای میل میں اوبر نے کہا کہ اس نے ”30 اپریل سے لاہور میں اوبر ایپ سروسز کو مزید جاری نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے“۔

ای میل میں لکھا تھا کہ ہمای ذیلی کمپنی کریم اپنا آپریشن جاری رکھے گی، اور آپ کے پاس سائن اپ کرنے اور کریم پر سفر کرنے کا اختیار ہو گا۔

خیال رہے کہ اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

محنت کش طبقے کی عزت اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی کا خواب ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

صوبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور درپیش مسائل حل کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھائے گی، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محنت کش طبقے کی عزت  اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی  کا خواب ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب  کے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اور قومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اُجاگر کرتا ہے۔ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ کسی بھی ریاست کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے کیونکہ محنت کش قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر موجود صنعتی تربیت کے اداروں اور صنعتوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرکے محنت کش افراد کےلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت محنت کش طبقے کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ محنت کش اپنا خون پسینہ ایک کرکے قومی ترقی و خوشحالی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ آج کا دن پوری قوم خصوصی طور پر انسانی حقوق کے اداروں ، تنظیموں اور فورمز سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ مزدوروں کی فلاح کےلئے ہم اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ طبقہ نا صرف حکومت اور ریاسی اداروں بلکہ معاشرے کے تمام طاقتور طبقات اور حلقوں کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے، ہم سب کو مل کر اپنے اردگرد موجود محنت کش افراد کی بھلائی اور اُن کو درپیش مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

علی امین کا کہنا تھا کہ  یہ طبقہ جتنا مضبوط اور خوشحال ہو گا قومی ترقی اور خوشحالی کی بنیادیں بھی اُسی قدر دیرپا اور مضبوط ہوں گی ، میں یقین دلاتا ہوں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت صوبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور اُنہیں جائز مقام دینے اور درپیش مسائل حل کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll