جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

سمارٹ فون کا استعمال کونسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے ؟

موجودہ وقت میں موبائل فون کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے، ایسامحسوس ہوتا ہے کہ اب موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے اور ہماری عادتوں میں شامل ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں جس کے فا ئدوں کیساتھ نقصانات بھی بہت ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سمارٹ فون کا استعمال کونسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے ؟
سمارٹ فون کا استعمال کونسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے ؟

عالمی ویب سائٹ کے مطابق ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سمارٹ فون کا حد سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین نے چند خطرات کی طرف اشارہ بھی کیا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔

فون کو مسلسل دیکھنے کی وجہ سے ایسے بہت سے گھریلو حادثات  واقع ہو رہے ہیں جیسے کہ کوئی شخص اپنے کیلئے پانی گرم کر رہا ہوں اور اس دوران کا بھی استعمال کر رہا ہے اور اصل کام سے توجہ ہٹنے سے خود پر گرم پانی ڈال لیا۔ فون کا استعمال کرتے ہوئے بعض افراد اتنا مصروف ہوجاتے ہیں کہ پاس بیٹھا بچہ اپنے والد یا والدہ سے اگر کوئی بات کر رہا ہو تو وہ اس کی بات نہ ہی سمجھ پاتے ہیں اور نہ ہی بہتر جواب دے پاتے ہیں۔  بچوں کو  ایسے نظرانداز کرنا نجی زندگی میں بہت سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

بعض چینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون کو طویل وقت تک دیکھنا آنکھوں میں جلن کا سبب بن سکتا ہے۔ اسکا اگر فوری طور پر علاج نہ کیا جائے تو وہ بینائی کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔

آج کے دور میں ہر دوسرا شخص سر درد میں مبتلا ہے، لیکن کوئی بھی یہ نہیں سوچتا کہ اس درد سر کی کیا وجہ ہوسکتی ہے۔ سمارٹ فون کا زیادہ استعمال سر درد کی وجہ بھی بن سکتا ہے،  جیسے موبائل سے نقصان دہ شعاعوں کا اخراج اور فون کی تیز لائٹ کے ساتھ آنکھوں کو آرام دیے بغیر موبائل کا مسلسل استعمال کرناوغیرہ۔

بچوں میں تنہائی کی بات کی جائے تو یہ ابھی تک ثابت نہیں ہوسکا کہ موبائل فون کے استعال سے بچے تنہائی کا شکار ہوتے ہیں البتہ ابچوں میں تنہائی کی علامات پیدا ہوسکتی ہیں۔ خاص طور پر ایک بچہ جو ہر وقت کسی نہ کسی گیم کھیلنے میں لگا رہے تو وہ  الگ تھلگ رہے گا اور کسی معاشرتی یا اجتماعی کام میں شریک نہ ہوتا تو ایسے اس کی شخصیت میں منفی اثرات پیدا ہونا شروع ہوجائیں گے جیسے ضدی ہونا، چھوٹے بچوں کو مارنا اور بڑوں کی بات نہ ماننا وغیرہ۔

بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ سمارٹ فون سے ان کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جیسے وہ رات کو  نو بجے سونے کا ارادہ کرتے ہیں لیکن جیسے ہی بستر پر لیٹ جاتے ہیں تو فون استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں اور  12 یا 1 بجے سوتے ہیں جس سے ان کے روز مرہ کے معمولات پر برا اثر پڑتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون کا استعمال ہماری زندگی کا اہم حصہ بن گیا ہے لہٰذا اس کا استعمال ختم تو نہیں کیا جاسکتا لیکن کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 2 دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ، بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم عرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عرب اور مسلم حکام کا اسرائیل کے خلاف مؤثر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے جواب میں اسرائیل پر موثر پابندیاں عائد کرے، عرب ممالک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عرب اور مسلم حکام کا اسرائیل کے خلاف مؤثر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

عرب اور دیگر مسلم ممالک نےعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے جواب میں اسرائیل پر موثر پابندیاں عائد کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے عرب اور دیگر مسلم ممالک کی وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی ۔

اجلاس میں اردن، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سمیت قطر، فلسطینی اتھارٹی اور اسلامی تعاون تنظیم کے حکام نے شرکت کی۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق حکام نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل پر مؤثر پابندیاں عائد کرنے اور اسے ہتھیاروں کی برآمدات روکنے جیسے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکام نے ان جرائم پر اسرائیلی حکام سے جواب طلبی کے لیے بین الاقوامی قانونی ذرائع کو فعال کرنے، آبادکاروں کی دہشت گردی کو روکنے اور اس کے خلاف واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں فلسطینیوں کو ان کی آبائی زمینوں سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے راستے تلاش کیے گئے۔ حکام نے مغرب میں فلسطین کے حامی مظاہرین کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

 ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مقامی افراد نے امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll