جی این این سوشل

پاکستان

ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا، شہباز گل

لاہور : معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملکوں کی ایک لمبی فہرست ہے جہاں الیکٹرونک ووٹنگ سے انتخابات ہوتے ہیں، ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا، شہباز گل
ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا، شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  جو تھرتھلی موڈ میں تھے اب بالکل خاموشی کی کیفیت میں ہیں، احسن اقبال عرف ارسطو نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست کا ادراک نہیں ہے، اسحاق ڈار کو لندن بیٹھے سینیٹر بنوا دیا، ہمارے ساتھ سیاست کریں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ نفرت نہ کریں، 95 فیصد سے زیادہ ووٹ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ عمران خان کا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ باقی ممالک بھی اپنے باشندوں کو ووٹ کا حق دیتے ہیں، بیلجیئم، برازیل، آسٹریلیا اور ارجنٹائن میں الیکٹرونک ووٹنگ ہوتی ہے، ملکوں کی ایک لمبی فہرست ہے جہاں الیکٹرونک ووٹنگ سے انتخابات ہوتے ہیں، ہم ہاریں یا جیتیں، اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ پر ہو گا، تین سال میں وزیراعظم کے دفتر کے 52 کروڑ کے اخراجات کم ہوئے،57 کروڑ روپے وزیراعظم ہاؤس میں بچائے گئے۔

 شہباز گل  نے کہا کہ    آصف زرداری کے دو کیمپ آفس تھے،  یوسف رضا گیلانی کے 5 کیمپ آفس تھے،  5 کیمپ دفاتر کے 570 ملین اخراجات تھے، 4 اشاریہ 3 ارب روپے کے اخراجات رایئونڈ کے کیمپ آفس پر آئے، شہباز شریف کے کیمپ آفس پر 53 کروڑ روپے خرچہ آیا، 2717 پولیس اہلکار شہباز شریف اور نواز شریف کی سیکورٹی کے لیے تعینات تھے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ   اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ کا حق کسی کا باپ نہیں روک سکتا، ووٹ کا حق دلوانے کے لئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے، 600 الیکٹرونک مشینیں آئندہ چند ماہ میں تیار ہو جائیں گے،ہم چھوٹے الیکشن میں تجرباتی بنیادوں پر مشینیں استعمال کریں گے۔

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

کسانوں کی آواز بنیں گے، حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈررانا آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں کسانوں کی آواز بنیں گے۔ حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی ہے اور گندم میں خریداری میں تاخیر سے مزید مشکلات بڑھیں گی۔  حکومت نے کسانوں کو درپیش مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

یاد رہے کہ گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے باعث کسانوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بورڈ نے کہا کہ احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکپتن میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر صابر نیاز کو 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کی عوام کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ عوام کا ہے اور حکومت اس رقم کو صحت کے شعبے کی بہتری پر خرچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں موجود علاج معالجہ کی سہولت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نےہسپتال میں بچوں کی صحت کیلئےنئی عمارت کی تعمیر بارے ایم اویو پر دستخط بھی کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانےکااعلان کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈز کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کے ساتھ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ہسپتال بناتے ہوئے صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll