جی این این سوشل

کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

ابوظہبی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیدی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

تفصیلات کے مطابق دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے بہترین مقابلے جاری  ہیں ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7  وکٹوں پر 152 رنز بنا ئے جبکہ  لاہور قلندرز کی ٹیم 153 رنز ے تعاقب میں  124  رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے ہرا دیا ہے، لاہور قلندرزکے فخر زمان 44 اور سہیل اختر 34 رنز بناکر نمایاں رہے ہیں ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آصف علی 75 رنز بنا کر ٹآپ سکورر رہے جبکہ  افتخار احمد نے 49 رنز سکور کیے ہیں ۔

لاہور قلندرز کے جیمز فالکنر نے 3، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے2،2  شکار کیے۔

پاکستان سپرلیگ  6  کے اہم ترین میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا  تھا کہ  ٹاپ چھ بلے باز مکمل اوورز کھیلیں تو اچھی پوزیشن میں ہونگے،آج کے میچ میں حسن علی اورفہیم اشرف کومِس کریں گے۔

کپتان لاہور قلندرز سہیل اختر کا کہنا تھا کہ  کہ آج ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فیضان کی جگہ ذیشان اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی اچھی ٹیم ہے، کوشش کریں گےکم ٹوٹل پر آؤٹ کریں۔

صحت

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چلڈرن ہسپتال نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کی عوام کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی پر قابو پانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کا ایک ایک پیسہ عوام کا ہے اور حکومت اس رقم کو صحت کے شعبے کی بہتری پر خرچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں موجود علاج معالجہ کی سہولت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نےہسپتال میں بچوں کی صحت کیلئےنئی عمارت کی تعمیر بارے ایم اویو پر دستخط بھی کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانےکااعلان کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈز کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کے ساتھ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ہسپتال بناتے ہوئے صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

ملزمان نے دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹے ، ایف آئی اے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی میں جعلی کمپنی کھول رکھی تھی۔ دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے۔

حکام نے بتایا کہ طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018 -2021 کے دوران جعلی کمپنیاں بنائیں۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ کمپنی کا عملہ لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کر تا تھا، 5 ہزار سے زائد متاثرین نے 263 کروڑ روپے جمع کروائے تھے۔ متاثرین کو 18 ماہ میں سرمایہ کاری دگنی کرنے کا لالچ دیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے خاتون کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

کسانوں کی آواز بنیں گے، حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈررانا آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں کسانوں کی آواز بنیں گے۔ حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی ہے اور گندم میں خریداری میں تاخیر سے مزید مشکلات بڑھیں گی۔  حکومت نے کسانوں کو درپیش مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

یاد رہے کہ گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے باعث کسانوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بورڈ نے کہا کہ احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکپتن میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر صابر نیاز کو 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll