جی این این سوشل

علاقائی

گوجرانوالہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کے خوشگوار ہونے سے لوگوں کے رویوں میں بھی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوجرانوالہ میں بارش کے بعد موسم  خوشگوار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گوجرانوالہ اور گردو نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بارش کے بعد موسم میں مزید نکھار آ گیا شہری موسم کو انجوائے کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کے خوشگوار ہونے سے لوگوں کے رویوں میں بھی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے ۔ 

واضح رہے کہ گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات کی شدید  بارش کے بعد جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا ۔ 

دنیا

شبانہ محمود برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرمنتخب

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبانہ محمود  برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرمنتخب

رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرکے طور  پر حلف لےلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔

اس موقع پر شبانہ محمود نے کہا کہ یہ ذمہ داری استحقاق اوربوجھ دونوں ہے، اس ذمہ داری سے آنے والی نسلوں کےلیے دروازے کھلیں گے، میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے۔ 

شبانہ محمود نےقانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہدکرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے چپڑاسی مبینہ طور پر کروڑوں کا مالک نکلا

ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے لہذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے، وکیل اینٹی کرپشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے چپڑاسی مبینہ طور پر کروڑوں کا مالک نکلا

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق چپڑاسی کے اکاؤنٹ سےمبینہ طور پر 400 کروڑ روپے برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس انکشاف کے بعد بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم، ان کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلقہ کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔

ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ میرے گھر میں بطور چپڑاسی کام کرتا تھا اور اب وہ 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔

پریس کانفرنس کے بعد بنگلہ دیش بینک کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت جہانگیر عالم اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب جہانگیرعالم کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وزیر اعظم ان کی طرف اشارہ کر رہی تھیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے کرپشن نہیں کی میرے تو پورے خاندان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہو گا۔ اور میرے پاس جو کچھ ہے میں نے ٹیکس فائل میں اس کا ذکر کیا ہے۔

تاہم اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے لہذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 17 افراد جاں بحق

حادثہ منگل کو دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 17 افراد جاں بحق

شمالی افغانستان میں ایک بس کے الٹنے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ منگل کو دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔مرنے والوں میں 12 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ کئی دہائیوں کے تنازعات کے بعد خراب سڑکیں، خطرناک ڈرائیونگ اور قوانین کا فقدان ہے۔

مارچ میں، افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll