موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں اور گلیاں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں


لاہور میں 315 ملی میٹر بارش سے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
صوبائی دارالحکومت میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں اور گلیاں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ انتطامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کا آپریشن بھی مسلسل جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تاج پورہ کے علاقے میں 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ برس سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک کے علاقے میں 291 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تھی۔
واسا کے مطابق لکشمی چوک پر 130، مغل پورہ 132 اور گلشن راوی میں 133ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں چوک ناخدا پر 122، اقبال ٹاؤن 128، قرطبہ چوک 125، سمن آباد 135، ائرپورٹ 71 ، اپر مال 123، گلبرگ 41، نشترٹاؤن 129، جیل روڈ 55 اور فرخ آباد میں 119 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈیوس روڈ، چائناچوک، کینال روڈ،گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، اللہ روڈ، کشمیر روڈ، ایجرٹن روڈ، جوہر ٹاؤن، شملہ پہاڑی اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی اہم مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 4 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- an hour ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 4 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 4 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago







