Advertisement
علاقائی

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے ماحولیاتی تبدیلی فنڈ قائم

اسلام آباد کلائیمٹ چینج انیشیٹیو کے تحت سی ڈی اے نے خصوصی فنڈ قائم کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر جولائی 14 2024، 1:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے ماحولیاتی تبدیلی فنڈ قائم

وفاقی دارالحکومت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے مشن کے تحت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پہلی بار اسلام آباد کے لیے ماحولیاتی تبدیلی فنڈ قائم کر دیا۔

اسلام آباد کلائیمٹ چینج انیشیٹیو کے تحت سی ڈی اے نے خصوصی فنڈ قائم کیا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انیشیٹو کے تحت شہر میں کاربن کریڈٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ کاربن کریڈٹ پروگرام کے تحت شہر میں درخت لگانے کے لئے 2000 سے 10،000 کنال پر محیط مقامات مختص کردیے ہیں، مختص مقا مات پر 40 لاکھ سے 50 لاکھ درخت لگائے جائیں گے، درخت لگانے کے لیے مقامات نئے سیکٹرز، ایونیوز اور دیگر کھلے علاقوں میں مختص کیے گئے ہیں۔

محمد علی رندھاوا نے مزید کہا کہ مارگلہ ہلز پر واقع تفریحی مقامات پر مارگلہ ہلز فنڈ کی منظوری دے دی، یہ فنڈ تفریحی مقامات کی آمدن کا 1.5 فیصد حصہ ہوگا، حاصل رقم سے مارگلہ ہلز کی حفاظت اور خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، صدر مملکت کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، صدر مملکت کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج

  • 2 hours ago
عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے لاہور میں سجا فیسٹیول،صوبائی وزیر عظمی بخاری کی شرکت

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے لاہور میں سجا فیسٹیول،صوبائی وزیر عظمی بخاری کی شرکت

  • 2 hours ago
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی بدانتظامیوں پر پی سی بی کا احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی بدانتظامیوں پر پی سی بی کا احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ

  • 3 hours ago
فراڈکیس میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

فراڈکیس میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

  • 41 minutes ago
حکومت کا عید پر خصوصی ٹرنیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا عید پر خصوصی ٹرنیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان

  • 2 hours ago
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرح سود پرانی سطح پر برقرار

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرح سود پرانی سطح پر برقرار

  • an hour ago
حکومت کی یکطرفہ پالیساں وفاق پر شدیددباؤ کا باعث بن رہی ہیں،صدر زرداری

حکومت کی یکطرفہ پالیساں وفاق پر شدیددباؤ کا باعث بن رہی ہیں،صدر زرداری

  • an hour ago
رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ

رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 3 hours ago
ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا ءکی حمایت  کر دی

ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا ءکی حمایت کر دی

  • 3 hours ago
چیمپئنز ٹرافی جیتنے پرفاتح ٹیم بھارت کو کتنی انعامی رقم ملی؟

چیمپئنز ٹرافی جیتنے پرفاتح ٹیم بھارت کو کتنی انعامی رقم ملی؟

  • 3 hours ago
ابھرتے ہوئے ننھے گلوکار واسع شاہ کا نیا نعتیہ کلام ،عوام کی بھرپور پذیرائی 

ابھرتے ہوئے ننھے گلوکار واسع شاہ کا نیا نعتیہ کلام ،عوام کی بھرپور پذیرائی 

  • 2 hours ago
کراچی میں نیگلیریا سے رواں برس کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی

کراچی میں نیگلیریا سے رواں برس کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی

  • 5 minutes ago
Advertisement