جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ

نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مخصوص نشستوں کیلیے دیئے گئے نام اور فہرست کو تبدیل کیا جائے گا جبکہ پرانی فہرست میں شامل ناموں کو بھی تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کیا گیا ہے۔

مخصوص نشستوں کیلیے خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہوگی، بانی پی ٹی آئی کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے، پارٹی کی سینئر قیادت کو پرانی فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نئے نام پارٹی قیادت کی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیتے ہوئے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹوں کا فیصلہ آٹھ پانچ سے سنایا جس کا اطلاق قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں پر ہوگا۔

علاقائی

جامشوروپولیس اسٹیشن میںہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی،2 کی حالت تشویشناک

مال خانے میں رکھے گئے ہینڈ گرنیڈ کو شدید گرمی نے متاثر کیا جس کے نتیجے میں وہ پھٹ گیا،ڈی آئی جی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامشوروپولیس اسٹیشن میںہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی،2 کی حالت تشویشناک

حیدرآباد:جامشورو پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں آج گرمی کی شدت کے باعث ایک ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق مال خانے میں رکھے گئے ہینڈ گرنیڈ کو شدید گرمی نے متاثر کیا جس کے نتیجے میں وہ پھٹ گیا۔ دھماکے کے باعث 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کراچی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کے مال خانے کی دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 موٹروے پر خوفناک حادثہ، تین نوجوان جاں بحق

مقتولین کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے، موٹر وے پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موٹروے پر خوفناک حادثہ، تین نوجوان جاں بحق

لاہور: موٹر وے پر خوفناک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ آج صبح عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔ ایک کار تیزی سے جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کو نیند آ گئی اور وہ کنٹرول کھو بیٹھا۔ جس کے نتیجے میں کار الٹ گئی اور اس میں سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مقتولین کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ موٹر وے پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کار کی رفتار بہت زیادہ تھی اور ڈرائیور نیند میں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کار کی رفتار کم ہوتی اور ڈرائیور ہوشیار ہوتا تو شاید یہ حادثہ نہ ہوتا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مقتولین کے ورثا کی تلاش کر رہی ہے۔
یہ واقعہ موٹر وے پر تیز رفتاری اور نیند میں گاڑی چلانے کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی ایک اور مثال ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سری لنکن انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا فائرنگ سے قتل

دھمیکا نروشنا کو انکی رہائشگاہ میں نشانہ بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکن  انڈر 19 ٹیم کے سابق  کپتان دھمیکا نروشنا فائرنگ سے قتل

سری لنکا کے انڈر-19 ٹیم کے کپتان دھمیکا نروشنا کو رات گئے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سابق کرکٹر دھمیکا نروشنا کو انکی رہائشگاہ امبالنگوڈا میں کنڈا ماواتھا میں نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔نروشنا کو قتل کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر 12 بور پستول کا استعمال کیا۔

دھمیکا نروشنا کو سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا تھا، انہوں نے لنکن ٹائیگرز کے نامور کرکٹرز پرویز معروف، اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا جسے نامی کرکٹرز کیساتھ بھی کھیلا۔

نروشنا نے 20 سال کی عمر میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ نیروشنا نے 2001 سے 2004 کے درمیان گال کرکٹ کلب کیلئے 12 فرسٹ کلاس میچز اور 8 لسٹ اے میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے 2000 میں سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا اور 2 سال کپتانی کے فرائض نبھائے۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll