علاقائی
تحریک انصاف کے 9 ارکان سندھ اسمبلی کے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع
تحریک انصاف نے9 ارکان صوبائی اسمبلی سندھ کے وابستگی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جب کہ چیئرمین تحریک انصاف کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں وابستگی حلف نامے جمع کروائے ہیں
کراچی: تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے 9 آزاد ارکان کے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹس جمع کروادیے ہیں۔
سندھ اسمبلی کے آزاد ارکان کے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹس فہیم خان نے جمع کروائے ہیں، اس سے قبل تحریک انصاف نے 38 ارکان قومی اسمبلی کے سرٹیفکیٹ جمع کروائے تھے۔
تحریک انصاف نے9 ارکان صوبائی اسمبلی سندھ کے وابستگی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جب کہ چیئرمین تحریک انصاف کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں وابستگی حلف نامے جمع کروائے ہیں۔
الیکشن کمیشن میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹس جمع کروانے والوں میں ریحان راجپوت، محمد اویس، ساجد حسین، واجد حسین، سجاد سومرو، ریحان بندوکڑا، بلال جدون، سربلند خان اور شبیر قریشی شامل ہیں۔
علاقائی
پولیو ورکر ز کی سکیورٹی اور انتظامات میں غفلت، ڈی سی جیک آباد عہدے سے فارغ
ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا
جیکب آباد میں پولیو ورکر کے سکیورٹی اور انتظامات میں غفلت کے معاملے پرسندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر جیک آباد ظہور علی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
ظہور علی کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کا اضافی چارج ڈپٹی کمشنر کشمور کندھ کوٹ امیر فضل اویسی کے سپرد کر دیا گیا۔
ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنا کو بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا،سمیر نور چنا کو سینٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔اسی طرح ایس ایس پی جیکب آباد کا اضافی چارج ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ بشیر بروہی کے سپرد کردیاگیا،
انتظامات میں غفلت پر ڈی ایچ او جیکب آباد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ افسران کو ہٹانے کے چار الگ الگ سے نوٹی فکیشن جاری کردیئے گئے۔
علاقائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ، وزیر اطلاعات پنجاب
یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں ہر صورت کمی ہو۔ پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیے گئے کرایوں کو مسافروں کو واپس دلائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے، تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔مریم نواز کی سختی سے ہدایات ہیں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔
کھیل
جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے پہلے ٹی20 میں پاکستان کو 10رنز سے شکست دیدی
جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں 10 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے تزمین بریٹس 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں، قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ویمن ٹیم کی ابتدائی 5 وکٹیں 47 رنز پر گرگئی تھیں جس کے بعد عالیہ ریاض اور کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکیں۔
پاکستان ویمن ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بناسکی، عالیہ ریاض 52 اور فاطمہ ثنا 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم اسکواڈ :
فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، سدرہ امین، ندا ڈار، منیبہ علی، عالیہ ریاض، صدف، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، نشرح سندھو، طوبیٰ حسن
جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم اسکواڈ :
لورا وولوارڈ، تزمین برٹس، اینیک بوش، ماریزان کپ، چلو ٹریون، اینری ڈیرکسن، سن لوس، سینالو جفتا، سیشنی نائیڈو، آیا بونگا کھاکا، تمی سکھونے
واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے باقی دونوں میچز 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں ہی کھیلے جائیں گے۔
-
جرم ایک دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
جرم 2 دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
-
دنیا ایک دن پہلے
اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تجارت ایک دن پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا