جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ لاہو ر میں رجسٹری مقدمات کی سماعت آئندہ ہفتے ہو گی

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ  لاہور رجسٹری میں  سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ لاہو ر میں رجسٹری مقدمات کی سماعت آئندہ ہفتے ہو گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت ہو گی۔ 

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ  لاہور رجسٹری میں  سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مقدمات کی سماعت کے حوالے سے کاز لسٹ اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیا جس کے مطابق ججز 22 جولائی  سے لیکر 26 جولائی تک لاہور رجسٹری کیسز کی سماعت کرینگے۔

پاکستان

فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہو گا ، نواز شریف

اجلاس صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہو گا ، نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف او رپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدنوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا۔ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاجا رہاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف او رپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدنوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم سے متعلق امورکاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا یہ غریب لوگوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا ہے۔ ہم نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کی او ربجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا۔

نوازشریف نے کہا کہ 2017ء تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، 2018ء سے نظر لگی او رغریب پس کر رہ گیا۔ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، میں پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کی بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پر پابندی لگا نا جمہوریت کا جنازہ ہے ، عمران خان

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کی  بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پر پابندی لگا نا جمہوریت  کا جنازہ ہے ، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے، ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی ،اسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا چیئرمین وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے ،انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں،ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کیے گئے؟ایلیٹ طبقےنے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے یہی ایلیٹ ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتا ،بنوں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا، موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں، ملک میں پہلے ہی مارشل لا کا نفاذ ہے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں کوئی فرق نہیں یہ ایک ہی ہیں دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلہ پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں، فچ کی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے لیکن مجھے علم ہے موجودہ حکومت انتخابات کی جانب نہیں جائے گی ،یہ کہتے ہیں نو مئی ہم نے کیا ہمارا مطالبہ ہے کہ نو مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے ،یہ نو مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہے،اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جا رہی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

واقعہ رات گئے پیش آیا جب نامعلوم دہشت گردوں نے اورمڑ پولیس چوکی پر اسنائپر گن سے فائرنگ کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

پشاور: پشاور کے نواحی علاقے اورمڑ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب نامعلوم دہشت گردوں نے اورمڑ پولیس چوکی پر اسنائپر گن سے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll