مریم نواز کا ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم
اقتصادی ترقی اور بے روزگاری کو کم کرنے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اتوار کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) کے میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیوٹا کے نصاب میں اصلاحات کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور بے روزگاری کو کم کرنے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم انٹرن شپ، اپرنٹس شپس اور ملازمت کے حصول میں معاونت کے لیے معروف صنعتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کریں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن، چینی اور عربی لینگویج کورسز بھی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔
مریم نواز نے ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے کی ہدایت کی۔ ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن، چینی اور عربی زبان کے کورسز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سکلڈ جاب کیلئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔
دوران اجلاس لارج سکیل کنسٹرکشن ڈویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ/آپریٹر کورس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے جبکہ گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لئے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا، پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے ٹریننگ مٹیریل کی خریداری کے بجٹ کو بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، ٹریننگ مٹیریل کا ماہانہ بجٹ 2 ہزار روپے فی طالب علم کرنے کی تجویز دی گئی۔
دوران اجلاس اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
ٹیوٹا کے نئے کورسز میں بلڈنگ، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، ٹورازم، ہاسپٹلٹی،انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی، آٹوموبائل اسمبلنگ اورریپیئرنگ شامل فوڈ پروسیسنگ، بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی، لائٹ انجینئرنگ، ری نیو ایبل انرجی، سرجیکل انسٹرومنٹ کی پروفیشنل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی، خود کشی یا پھر قتل؟ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی
- ایک گھنٹہ قبل
امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
- ایک گھنٹہ قبل

پاور ڈویژن کی بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید
- 7 گھنٹے قبل

سعودی ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل

ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل

چکری انٹر چینج : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔5 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور
- 6 گھنٹے قبل

دنیا بھر میں کشمیری عوام یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
- 7 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات
- 5 گھنٹے قبل

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
- 7 گھنٹے قبل