جی این این سوشل

موسم

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے برسنے کا سلسلہ جاری

شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے برسنے کا سلسلہ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے برسنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ بارش کا یہ سلسلہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

شہر کے علاقوں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ملیر، ائیرپورٹ، سہراب گوٹھ، صفورا چورنگی، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن اور ایف بی ایریا میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل ضلع غربی اور وسطی میں پھیل سکتے ہیں۔

کھیل

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا آج نیپال سے مقابلہ ہوگا

میچ سری لنکا کے شہر دمبولا میں شام کو 06:30 پر کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا آج نیپال سے مقابلہ ہوگا

سری لنکا:ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت سے شکست کے بعد آج نیپال کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ میچ سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

آج کے میچوں میں بھارت کا یو اے ای سے مقابلہ جاری ہے،جبکہ 06:30 پر پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔

گروپ اے میں بھارت 2 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکا۔ نیپال 1 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور یو اے ای 0 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

گروپ بی میں تھائی لینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور سری لنکا 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے لیے نیپال کے خلاف میچ ایک چیلنج ہوگا۔ نیپال نے ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا کیا ہے اور وہ پاکستان کو شکست دے کر حیران کر سکتا ہے۔ پاکستان کو جیتنے کے لیے اپنے بلے بازوں اور گیند بازوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے مہم کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔ بھارتی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کو صرف 16.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔

دوسرے روز کے دیگر میچوں میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے اور تھائی لینڈ نے ملائشیا کو 22 رنز سے شکست دے کر اپنے گروپ میں اچھی پوزیشن حاصل کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنوں میں فائرنگ پی ٹی آئی کے لوگوں نے کی، جس سے بھگڈر مچی، وفاقی وزیر اطلاعات

کے پی حکومت کا انکوائری کا حکم سمجھ سے بالاتر ہے، عطاء تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں میں فائرنگ پی ٹی آئی کے لوگوں نے کی، جس سے بھگڈر مچی، وفاقی  وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بنوں میں فائرنگ پی ٹی آئی کے لوگوں نے کی، جس سے بھگڈر مچی، مارچ میں تحریک انصاف کے مسلح افراد شامل تھے، واقعے میں سکیورٹی ادارے اور عوام کو لڑانے کی کوشش کی گئی، بنوں حملے کو پی ٹی آئی نے غلط رنگ دیا، کے پی حکومت کا انکوائری کا حکم سمجھ سے بالاتر ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کچھ حقائق عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ انتشار اور تشدد کی سیاست کی، ملک میں عدم استحکام اور انتشار پیدا کرنا ہی پی ٹی آئی کا منشور اور مشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنوں میں تاجروں کا امن مارچ تھا اس میں سیاسی جماعتوں کے لوگ شامل ہوئے، تاجروں کے احتجاج میں تحریک انصاف بھی شامل ہوئی، پی ٹی آئی نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، کیا امن مارچ میں لوگ مسلح ہو کر آتے ہیں، جہاں دہشتگردی ہوئی وہاں جا کر فائرنگ کی گئی، بنوں میں دنگا فساد کرانے کی کوشش کی گئی، بنوں واقعہ تحریک انصاف نے خود کیا ہے، بنوں واقعہ میں آپ کے لوگ ملوث ہیں،آپ خود ہی کیسے انکوائری کراسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی پر حملے اور توڑ پھوڑ کے بعد مبارکبادیں دی گئیں، یہ لوگ ہمیشہ لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں، کسی جلسے میں لوگ بےہوش ہوئے تو بانی پی ٹی آئی خوش ہوئے، ان کی کوشش رہی کہ اپنے لوگوں کو مروا کرالزام حکومت پر لگایا جائے، یہ لوگ شہداء کی قربانیوں کا بھی پاس نہیں رکھتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں جدید سہولیات میسر ہیں، حکومت نے انھیں جیل میں اذیت پہنچانے کا کوئی حکم نہیں دیا۔

جرمنی میں پاکستانی سفارتی مشن پر افغان شہریوں کے دھاوا بولنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملے کے واقعہ پر دفترخارجہ نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، دفترخارجہ نے جرمن حکام سے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جو سیاستدان 9 مئی میں ملوث نہیں ان کیخلاف کارروائی مناسب نہیں، گورنر پنجاب

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ ن لیگ کا اپنا تھا ہم سے اس بارے مشاورت نہیں ہوئی بعد میں ایک میٹنگ ضرور ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جو سیاستدان 9 مئی میں ملوث نہیں ان کیخلاف کارروائی مناسب نہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خانے کہا کہ پی ٹی آئی میں جو سیاستدان 9 مئی میں ملوث نہیں ان کےخلاف کارروائی مناسب نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ ن لیگ کا اپنا تھا ہم سے اس بارے مشاورت نہیں ہوئی بعد میں ایک میٹنگ ضرور ہوئی تھی، پاکستان پیپلز پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے پارٹی اجلاس میں مشورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کے معاملے کو پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں لیجایا جائے گا، پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر سیاسی جماعتوں پر پابندی کو مناسب نہیں سمجھتا، پی ٹی آئی کو دو حصوں میں رکھ کر سوچیں ایک 9 مئی والے دوسرے محب وطن سیاستدان ہیں، 9 مئی میں ملوث افراد پر کیسز چلا کر اگر وہ ذمہ دار ہوں تو سزائیں دیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں جو سیاستدان 9 مئی میں ملوث نہیں ان کے خلاف کارروائی مناسب نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll