جی این این سوشل

کھیل

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا آج نیپال سے مقابلہ ہوگا

میچ سری لنکا کے شہر دمبولا میں شام کو 06:30 پر کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا آج نیپال سے مقابلہ ہوگا
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا آج نیپال سے مقابلہ ہوگا

سری لنکا:ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت سے شکست کے بعد آج نیپال کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ میچ سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

آج کے میچوں میں بھارت کا یو اے ای سے مقابلہ جاری ہے،جبکہ 06:30 پر پاکستان کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔

گروپ اے میں بھارت 2 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکا۔ نیپال 1 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور یو اے ای 0 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

گروپ بی میں تھائی لینڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور سری لنکا 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے لیے نیپال کے خلاف میچ ایک چیلنج ہوگا۔ نیپال نے ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا کیا ہے اور وہ پاکستان کو شکست دے کر حیران کر سکتا ہے۔ پاکستان کو جیتنے کے لیے اپنے بلے بازوں اور گیند بازوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے مہم کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔ بھارتی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کو صرف 16.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔

دوسرے روز کے دیگر میچوں میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے اور تھائی لینڈ نے ملائشیا کو 22 رنز سے شکست دے کر اپنے گروپ میں اچھی پوزیشن حاصل کر لی۔

دنیا

بنگلادیشی سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمتوں میں کوٹے سے متعلق بڑا فیصلہ

اعلیٰ عدلیہ نے پر بھرتیوں سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلادیشی سپریم کورٹ کا  سرکاری ملازمتوں میں کوٹے  سے متعلق بڑا فیصلہ

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر بھرتی سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا جس کو گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نےسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔ 

دوسری جانب بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور  پرتشدد مظاہروں کو روکنےکے لیے لگائےگئےکرفیو میں آج دوپہر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔

پرتشدد مظاہروں میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاک افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 150 پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔ حکومت کی ہدایت پر انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہے جبکہ تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹا دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ کا احتجاج جاری ہے اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

وزیر اعظم شہباز شریف نے کل سی سی آئی کا اجلاس طلب کیا تھا، لیکن وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

لاہورـ: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کل سی سی آئی کا اجلاس طلب کیا تھا، لیکن وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو بھی سی سی آئی کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔

کل کے ملتوی ہونے والے اجلاس میں کئی اہم امور پر غور و خوض کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی آئی کے اجلاس کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، بیرسٹر سیف

بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہانتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بنوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں،واقعے کے فوری بعد وزیراعلی نے تمام مصروفیات چھوڑ کر بنوں کے معاملات پر توجہ دی ہوئی ہے،بنوں میں کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح رہی۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بنوں انتظامیہ مسلسل وزیر اعلی کو آگاہ کررہے ہیں، مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات چل رہے ہیں،مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا، سماجی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی علاقے میں دیر پا قیام امن کو یقینی بنائے  گی، سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کی جلد وزیر اعلی سے ملاقات متوقع ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی کی ہدایت پر قائم کمیشن بہت جلد واقعے کے حوالے سےانکوائری رپورٹ جمع کرے گا،خیبرپختونخوا دہشتگردی سے پہلے متاثر ہے اور کسی بھی بڑے سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوام کی جان و مال کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، عوام شدت پسندی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll