Advertisement

جعلی دستاویزات پر برطانیہ بھیجنے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

ملزمان ایک کنسلٹنسی فرم چلا رہے تھے اور انہوں نے ایک شہری کو برطانیہ میں ملازمت کا ویزا دلانے کے لیے جعلی ہیلتھ کیئر فرم کا استعمال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Jul 24th 2024, 8:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جعلی دستاویزات پر برطانیہ بھیجنے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر ایک کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ بھیجنے میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان ایک کنسلٹنسی فرم چلا رہے تھے اور انہوں نے ایک شہری کو برطانیہ میں ملازمت کا ویزا دلانے کے لیے جعلی ہیلتھ کیئر فرم کا استعمال کیا۔ ملزمان نے متاثرہ شخص سے 70 لاکھ روپے کی رقم بھی وصول کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان نے جعلی کمپنی کے نام پر 40 دیگر افراد کو بھی ویزے دلائے تھے۔

چھاپے کے دوران ایف آئی اے نے ملزمان سے چیک بکس، اسٹیمپ پیپر، ویزٹنگ کارڈز، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور متعدد سفری دستاویزات ضبط کر لیں۔

ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی اے نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement