بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے، معاملہ سیاست کا نہیں ریاست کا ہے، مریم اورنگزیب
انشاءاللہ پورے 5سال حکومت کریں گےاور ملک میں استحکام لائیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ 9مئی کی کال میں نے دی تھی، بانی پی ٹی آئی کے9مئی کال سے متعلق اعتراف پر حیرانی نہیں ہوئی۔یہ اعتراف کا وقت نہیں سزا کا وقت ہے، بانی پی ٹی آئی ملک پر حملہ آور ہوئے، معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ ریاست کا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 2014سے ایک شخص نے اپنے عمل کے ذریعے ریاست پر چڑھائی کی، جنگی حالات میں بھی کبھی سرکاری ٹی وی پر حملہ نہیں ہوا، 2014کے دھرنے میں حکومت کے خلاف ڈی چوک پر قبریں کھودی گئیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے چڑھائی کرنے کا کہا،سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے دھوئے گئے،منتخب وزیراعظم کو گلے سے پکڑ کر باہر نکالنے کا کہا جاتا رہا،2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر اسی شخص کو مسلط کیاگیا،یہ شخص ملک کو ڈیفالٹ کرکے چلا گیا پھر آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ مدد نہ کرو۔
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل دہشتگردی سے باہر بیٹھے نمائندوں کے ذریعے ملکی اداروں پر چڑھ دوڑے، ان کے دور میں عوام مہنگائی کارونا روتے تھے، چینی کیلئے قطاریں لگتی تھیں، ان کے دور میں ملک کو 4ٹکڑوں میں تقسیم اور جلانے کی باتیں کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں پولیس گرفتاری کیلئے وارنٹ لیکر جاتی تھی تو ہاتھ اوپر ہوتے تھے، بانی پی ٹی آئی عدالتی حاضری کے حکم نامہ پر لشکر لیکر عدالت گئے، زمان پارک دہشتگردی کا اڈا بنا ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی نالائقی،نااہلی کی وجہ سے ملک کو بھوکا کرکے چلا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے ہاتھ لگایا تو سخت ری ایکشن آئے گا، کہتے ہیں ان کا سوشل میڈیا کا سینٹر بند کردیاگیا، کہتے ہیں ہمارے پاس احتجاج کا جمہوری حق ہے۔
سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کی کال دیکر کہتے ہیں جاؤ کوئٹہ میں چھاؤنی پر حملہ کردو، پر امن احتجاج کی کال دی اور کہا جی ایچ کیو پر حملہ کردو، پر امن احتجاج کی کال دی اور کہتے ہیں جاؤ ایم ایم عالم کا جہاز گرادو، یہ کھیل تب شروع ہوتا ہے جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے رینجرز،ایمبولینس کی گاڑیاں جلائیں، کیا ریاست پر حملہ کرنا انقلاب ہے؟، سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، پاکستان کے دوسرے کسی مجرم سے یہ باتیں نہیں کی جاتیں، توشہ خانہ کیس میں کہا میری گھڑی میری مرضی، خاتون جج کو کہتا ہے میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں 190 ملین پاؤنڈز سے نوجوانوں کی تعلیم کیلئے ٹرسٹ بنایا، سارے ریفرنسز جمع ہوچکے ہیں، اسی پر تحقیقات جاری ہیں، موصوف تحقیقات کیلئے تیار نہیں ہیں، اللہ کا شکر ہے موصوف نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ہم نہ سمجھتے ہیں نہ چاہتے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگے، بانی پی ٹی آئی نے خود اعتراف کرلیا ہے میں ڈیجیٹل دہشتگرد ہوں، جو جرم کرتا ہے اور مانتا بھی ہے اس کو سزا دی جائے، کھلم کھلا آئین شکنی کی گئی اور کی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کو ترقی دینے کی نیت سے آئے ہیں، وزیراعظم دن رات کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز بھی عوام کے ریلیف کیلئے کام کررہی ہیں، انشاءاللہ پورے 5سال حکومت کریں گےاور ملک میں استحکام لائیں گے۔
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 5 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 6 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے سابق صدر مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 5 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 3 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- ایک گھنٹہ قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 37 منٹ قبل