Advertisement
تفریح

لارنس بشنوئی مجھے ختم کرنا چاہتا ہے ، سلمان خان

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کا بیان ممبئی پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے سلسلے میں عدالت میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 25th 2024, 4:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لارنس بشنوئی مجھے ختم کرنا چاہتا ہے ، سلمان خان

بالی وڈ کے سپرسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ’انہیں یقین ہے کہ رواں برس اپریل میں ممبئی میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر فائرنگ میں لارنس بِشنوئی گینگ ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ لارنس بشنوئی مجھے اور میرے پورے خاندان کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کا بیان ممبئی پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے سلسلے میں عدالت میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے۔

سلمان خان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے 14 اپریل کی صبح گلیکسی اپارٹمنٹس میں اپنی رہائش گاہ پر سوتے ہوئے پٹاخوں جیسی آواز سنی۔

 

Advertisement