جی این این سوشل

موسم

لاہور میں موسم ابر آلود، کہیں دھوپ اور کہیں بارش کا امکان

شہر میں آج بارش کا صرف 10 فیصد امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں موسم ابر آلود، کہیں دھوپ اور کہیں بارش کا امکان
لاہور میں موسم ابر آلود، کہیں دھوپ اور کہیں بارش کا امکان

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا، جب کہ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بارش کا صرف 10 فیصد امکان ہے۔

دوسری جانب مون سون سیزن کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی ضلعی انتظامیہ کو تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کا الرٹ جاری کردیا۔ شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

کھیل

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا

شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا جبکہ آل راؤنڈر مبصر خان کو دھانی کی جگہ وائٹ بال سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر خرم شہزاد 2 ون ڈے میچوں میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہو گا۔

پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا،پاکستان شاہینز ڈارون میں 2 ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں حصہ بھی لے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو تہران کا دورہ کریں گے

کانگریسی پینل میں امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے حالیہ بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ کسی کی قیمت پر تعلقات پر یقین نہیں رکھتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو تہران کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف تہران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود  کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے منگل کو تہران کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلو چ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

کانگریسی پینل میں امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے حالیہ بیان کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ کسی کی قیمت پر تعلقات پر یقین نہیں رکھتا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امریکہ اور چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمارے پروفیشن میں بھی ٹیکنالوجی آرہی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

تمام ممبرز خود کو ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالیں ورنہ پیچھے رہ جائیں گے، جسٹس عامر فاروق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے پروفیشن میں بھی ٹیکنالوجی آرہی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کا کہنا ہے کہ ہمارے پروفیشن میں بھی ٹیکنالوجی آرہی ہے، تمام ممبرز خود کو ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالیں ورنہ پیچھے رہ جائیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل ابھی ہیں ختم نہیں ہوئے اور رہیں گے، 2023سے اب تک مدعی اور جوڈیشری کیلئے بہت ساری سہولیات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے پروفیشنز کی طرح ہمارا بھی بدل رہا ہے، ہمارے پروفیشن میں بھی ٹیکنالوجی آرہی ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، سب کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی میں خود کو بہترین بنانا ہے، ٹیکنالوجی کے مطابق خود کو ڈھالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب نوٹسزای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونگے، وکلا کو ایس ایم ایس کے ذریعے بتایا جارہا ہے کہ آپکا کیس کل کس عدالت میں ہے، ای نوٹس مدعی کیلئے بہت بڑی سہولت ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں اس ای نوٹس کو شروع کیا ہے، آن لائن پروسیڈنگز بھی چل رہی ہیں، آٹو میشن کے حوالے سے آج کچھ چیزوں کا افتتاح کیا ہے، سمن یا نوٹس کی تعمیل کیلئے پیادہ جاتا تھا وقت ضائع ہوتا تھا، ہمارے زمانے میں نوٹسز کو ڈھونڈنا پڑتا تھا، ایسے وکلا ،سائلین کو میسج کے ذریعے کیس سے متعلق معلوم ہوجاتا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ نوٹس ٹریکنگ سسٹم کو بھی جلد عدلیہ میں لارہے ہیں، عدلیہ میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بھی آن لائن دستیاب ہے، انفارمیشن مشین کی رونمائی بھی کردی ہے، انفارمیشن مشین سے سائلین کو کیس کی تفصیلات معلوم ہوجائیں گی، پیپر فری ہونا ضروری ہے اب ای فائلنگ کی طرف جانا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اسلام آباد میں نئے ججز کی تعیناتی کا معاملہ ابھی زیر التوا ہے،جلد مکمل کرلیں گے، نئے وکلا کا ٹریننگ پروگرام ایک خوش آئند اقدام ہے، آج ینگ وکلا کی ڈویلپمنٹ کیلئے کچھ نہ کیا تو وہ ہمیں معاف نہیں کریں گے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ کتاب اور قانون سے رشتہ نہ توڑیں، اگر وہ رشتہ کسی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے اس کو قائم کریں، ہم نے جو انصاف دینا ہے وہ قانون کے مطابق دینا ہے، ہم سب کیلئے قانون سے شناسائی ضروری ہے، ہم نے قانون کے بغیر یا ضمیر کے مطابق انصاف نہیں کرنا۔
 
چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے مل کر مسائل کو حل کرنا ہے، ہمارا تعلق بھی بار سے ہے کوئی علیحدہ نہیں ہیں، بار ہمارا گھر ہے ہم مسائل حل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll