مائیکروسافٹ کمپیوٹرز میں آنےوالی خرابی کے بعد سسٹمز بحال کرنے کیلئے ٹولز جاری
تمام کمپیوٹرز کی خرابی کو مینوئل طریقے سے دور کرنا ہوگا کیونکہ اسے سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا


لاہور: سائبر سکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کے سافٹ ویئر اپڈیٹ کے باعث مائیکروسافٹ کے کمپیوٹرز میں آنے والی عالمی سطح کی خرابی کے بعد دونوں کمپنیوں نے سسٹمز کو بحال کرنے کے لیے آن لائن ٹولز جاری کر دیے ہیں۔
19 جولائی کو کراؤڈ اسٹرائیک نے مائیکروسافٹ کمپیوٹرز پر اپنے سیکیورٹی سافٹ ویئر کا اپڈیٹ جاری کیا تھا جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں درجنوں بڑے بڑے اداروں کے کمپیوٹرز نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ متاثرہ اداروں میں نشریاتی ادارے، بینک، ایئرلائنز اور ہسپتال شامل تھے۔
مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ گوگل اور ایمازون سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کمپیوٹرز میں آنے والی خرابی کو دور کرنے میں مصروف ہیں۔ تاہم تمام کمپیوٹرز کی خرابی کو مینوئل طریقے سے دور کرنا ہوگا کیونکہ اسے سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔
دونوں کمپنیوں نے واضح کیا ہے کہ کمپیوٹرز میں آنے والی خرابی سے کوئی ڈیٹا چوری یا ہیک نہیں ہوا۔ یہ مسئلہ صرف سافٹ ویئر اپڈیٹ کے باعث پیش آیا ہے۔
مائیکروسافٹ اور کراؤڈ اسٹرائیک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماہرین کی رہنمائی کے لیے آن لائن ٹولز کی فہرست جاری کر دی ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago





